گریٹر نوئیڈا میں آئندہ ماہ ہونے والے عالمی کپ فائنلز سے قبل ہندوستانی باکسنگ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹوکیو اولمپک میں میڈل جیتنے والی ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین اس باوقار ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گی۔
EPAPER
Updated: October 26, 2025, 11:51 AM IST | New Delhi
گریٹر نوئیڈا میں آئندہ ماہ ہونے والے عالمی کپ فائنلز سے قبل ہندوستانی باکسنگ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹوکیو اولمپک میں میڈل جیتنے والی ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین اس باوقار ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گی۔
گریٹر نوئیڈا میں آئندہ ماہ ہونے والے عالمی کپ فائنلز سے قبل ہندوستانی باکسنگ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹوکیو اولمپک میں میڈل جیتنے والی ہندوستانی مکے باز لولینا بورگوہین اس باوقار ٹورنامنٹ میں نہیں کھیلیں گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنلز میں ہر ویٹ کیٹیگری میں دنیا کے صرف ٹاپ ۸؍ باکسر ہی حصہ لیں گے۔ لولینا نے عالمی کپ فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور وہ یہاں میڈل کی دعویدار بھی تھیں لیکن ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی کی وجہ سے انہوں نے اس ٹورنامنٹ سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اپنی ناک کی سرجری کروانے جا رہی ہیں۔
لولینا نے ورلڈ کپ فائنلز کی تیاریوں کے لئے این آئی ایس پٹیالہ میں جاری تیاری کیمپ میں بھی حصہ نہیں لیا۔ ۲۰۲۳ءکی عالمی چمپئن شپ کی گولڈ میڈلسٹ لولینابورگوہین نے انڈین باکسنگ فیڈریشن کو اس ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کے بارے میں مطلع کر دیا ہے۔ ان کے ویٹ کیٹیگری۷۵؍ کلوگرام میں اب سابق عالمی چمپئن سویٹی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی۔
نکہت، جاسمین، میناکشی کھیلیں گی
چمپئن شپ میں ۲؍ بار کی عالمی چمپئن نکہت زرین (۵۱)، لیورپول میں عالمی چمپئن بننے والی جاسمین (۵۷)، اسی چمپئن شپ میں گولڈ جیتنے والی میناکشی ہڈا (۴۸)، سلور جیتنے والی نپور شیوران (+۸۰) اور کانسے کا تمغہ جیتنے والی پوجا رانی (۸۰) ٹاپ ۸؍میں رہتے ہوئے عالمی کپ فائنلز میں کھیلیں گی۔ وہیں مردوں کے زمرے میں جڈومنی سنگھ اور ابھیناش جاموال نے ہی کوالیفائی کیا ہے لیکن میزبان ملک ہونے کے ناطے ہندوستان کو ورلڈ باکسنگ نے مردوں اور خواتین کے تمام ۱۰۔ ۱۰؍ ویٹ کیٹیگریز میں اجازت دی ہے۔ ہندوستان واحد ملک ہوگا جو تمام ویٹ کیٹیگریز میں اپنے مکے بازوں کو اتارے گا۔