Inquilab Logo Happiest Places to Work

رِنگ میں ہندوستانی مکے بازوں کا رَنگ،۸؍باکسر فائنل میں داخل

Updated: April 08, 2026, 2:29 PM IST | Agency | New Delhi

ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ہندوستانی مکے بازوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت ۶؍ خاتون اور ۲؍مرد مکے بازوں سمیت مجموعی طور پر ۸؍ ہندوستانی مکے باز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Indian Female Boxer Jasmine Enters Final.Photo:INN
ہندوستان کی خاتون مکے باز جیسمین نے فائنل میں قدم رکھا۔ تصویر:آئی این این
 ایشیائی باکسنگ چمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں  ہندوستانی  مکے بازوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں بہترین کارکردگی کی بدولت ۶؍ خاتون اور ۲؍مرد مکے بازوں سمیت مجموعی طور پر ۸؍  ہندوستانی مکے باز فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
خواتین کے سیمی فائنلز میں میناکشی اور جیسمین نے اپنی حریفوں کو دھول چٹا کر گولڈ میڈل کے مقابلوں میں جگہ بنائی۔میناکشی (۴۸؍ کلوگرام) تھائی لینڈ کی تھپستچا یودواری کو چار ایک سے شکست دیکر فائنل میں داخل ہوئیں۔ اب ان کا مقابلہ منگولیا کی نومونداری سے ہوگا۔
جیسمین (۵۷؍ کلوگرام) نے  ازبکستان کی نگینہ اکتمووا کو ایک سخت مقابلے میں ۲۔۳؍سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹایا۔ فائنل میں ان کا سامنا تھائی لینڈ کی پنراوی سے ہوگا۔ پریتی (۵۴؍ کلوگرام)، پریہ (۶۰؍ کلوگرام) اور اروندھتی چودھری (۷۰؍ کلوگرام) بھی اپنے اپنے زمرے میں طلائی تمغے کے لئے ان ایکشن ہوں گی۔
 
 
مردوں کے مقابلوں میں بھی ہندوستان  نے اپنی موجودگی مضبوطی سے درج کرائی۔وشوناتھ سریش (۵۰؍ کلوگرام)اردن کے حذیفہ اشیش کو ۵۔صفرکے یکطرفہ فیصلے سے ہرا کر فائنل میں پہنچے۔سچن (۶۰؍ کلوگرام) نے تھائی لینڈ کے سکدر روانتھم کوچار ایک سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔تاہم، کچھ  ہندوستانی کھلاڑیوں کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ آکاش، لوکیش، نریندر اور ہرش چودھری اپنے اپنے مقابلے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ نریندر کا مقابلہ پہلے ہی راؤنڈ میں چوٹ لگنے کے باعث روکنا پڑا۔
 
 
۸؍ فائنلسٹ کے ساتھ  ہندوستان  اس براعظمی چمپئن شپ کے آخری دن مضبوط پوزیشن میں میدان میں اترے گا۔  ہندوستانی  شائقین کو امید ہے کہ مکے باز اپنی اس شاندار فارم کو سونے کے تمغوں میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK