ہندوستان کی مردوں کی ٹیم نے ایشیائی مردوں کے ہاکی ۵؍ ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں جاپان کو ۱۔۳۵؍سے شکست دی
EPAPER
Updated: September 01, 2023, 10:22 PM IST | New Delhi
ہندوستان کی مردوں کی ٹیم نے ایشیائی مردوں کے ہاکی ۵؍ ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں جاپان کو ۱۔۳۵؍سے شکست دی
ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ایشیائی مردوں کے ہاکی۵؍ایس ورلڈ کپ کوالیفائر میں گول کی برسات کرتے ہوئے جاپان کو۱۔۳۵؍ سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا۔ اس ناقابل فراموش میچ میں منیندر سنگھ نے سب سے زیادہ۱۰؍ گول کئے جبکہ محمد راحیل نے ۷؍ گول کئے، پون راج بھر اور گرجوت سنگھ نے ۵۔۵، سکھویندر نے ۴، مندیپ مور نے۳؍ اور جوگراج سنگھ نے ایک گول کیا۔
میچ کے اختتام سے قبل جاپان کا واحد گول مساتکا کوبوری (۲۹؍ ویں منٹ) نے کیا لیکن یہ بڑی شکست کے مارجن کو نہ کے برابر ہی کم کر سکا۔ ہندوستان ۵؍ میچوں میں۴؍ جیت کے ساتھ۱۲؍ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے کوالیفائرس کے ایلیٹ گروپ میں دوسرے مقام پر رہاجبکہ پاکستان (۱۳؍ پوائنٹس) نے ٹاپ پر رہ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل ہندوستان نے دن کے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا کو۵۔۷؍سے شکست دی تھی۔ ہندوستان کی جانب سے گرجوت نے ۵؍ گول کئے جبکہ راحیل اور منیندر نے ایک ایک گول کیا۔ ملائیشیا کی جانب سے عارف اسحاق، ابو اسماعیل، محمد دین، قمرالدین قمرالزمان اور میٹ سیارمن نے گول اسکور کئے۔