فلم انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ کا اتوار کو۴۳؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ان کی موت کی وجہ اسٹروک بتایا جاتا ہے۔فلمساز راجیش گھٹانی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 5:03 PM IST | Mumbai
فلم انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ کا اتوار کو۴۳؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ان کی موت کی وجہ اسٹروک بتایا جاتا ہے۔فلمساز راجیش گھٹانی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
فلم انڈسٹری سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔ گلوکار اور اداکار پرشانت تمانگ کا اتوار کو۴۳؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ان کی موت کی وجہ اسٹروک بتایا جاتا ہے۔فلمساز راجیش گھٹانی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی۔
دریں اثناء دارجلنگ کے معروف گلوکار مہیش سیو نے سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنے دوست کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ’’پیارے بھائی پرشانت کے انتقال پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت۔‘‘پرشانت تمانگ انڈین آئیڈل سیزن ۳؍کے فاتح کے طور پر مشہور ہیں۔ وہ۴؍ جنوری۱۹۸۳ء کو دارجلنگ میں پیدا ہوئے۔ وہ اصل میں نیپال سے تعلق رکھتے تھے ۔ انہیں ان کے پرستار ’’پہاڑوں کا فخر‘‘ کے نام سے بھی جانتے تھے۔ ان کے پسماندگان میں والدہ، دادی اور ایک بہن ہے۔ انہوں نے ۲۰۱۱ء میں گیتا تھاپا سے شادی کی۔
یہ بھی پڑھئے:انیس بزمی کی نئی فلم میں اکشے کمار اور ودیا بالن، شوٹنگ ۱۵؍ جنوری سے
اطلاعات کے مطابق وہ اپنی بیوی کے ساتھ دہلی میں قیام پذیر تھے۔شو میں آنے سے پہلے وہ کولکاتا پولیس میں تعینات تھے اور پولیس آرکسٹرا کا حصہ تھے۔ وہاں وہ تقریبات میں گایا کرتے تھے۔ ان کے سینئر افسران نے انہیں انڈین آئیڈل میں شرکت کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:چیٹ جی پی ٹی ۲۰۲۶ء میں پرسنل سپر اسسٹنٹ بن جائے گا: اوپن اے آئی کی فِدجی سیمو کا بیان
انڈین آئیڈل جیتنے کے بعد، پرشانت نے اپنا پہلا البم سونی بی ایم جی کے ساتھ ریلیز کیا، جس میں ہندی اور نیپالی گانے شامل تھے۔ بعد میں انہوں نے نیپالی فلموں میں بطور پلے بیک گلوکار اور اداکار کام کیا۔ ان کی آواز اور اداکاری کو خوب پزیرائی ملی۔پرشانت نے ایمیزون پرائم ویب سیریز ’’پاتال لوک۲‘‘ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس سیریز میں انہوں نے ویلن ڈینیل لیچو کا کردار ادا کیا جو کہ ناظرین کے لیے بالکل مختلف اور چونکا دینے والا تھا۔ انہیں ناظرین کی طرف سے بہت پذیرائی ملی تھی اور سیریز میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا تھا۔