ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ میں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرے گا۔
EPAPER
Updated: September 24, 2025, 10:00 PM IST | New York
ایرانی صدرمسعود پیزشکیان نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ میں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرے گا۔
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ `میں اس اسمبلی کے سامنے ایک بار پھر واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ایران نے کبھی ایٹم بم بنانے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی کبھی کرے گا۔انہوں نے اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ’’ `کیا یہی ہماری دنیا کی حالت ہے؟ گذشتہ دو سالوں میں دنیا نے غزہ میں نسل کشی ہوتے دیکھی، گھروں کی تباہی اور بار بار حقوق کی پامالی ہوتی دیکھی، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہوتی دیکھی، شام کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی ہوتی دیکھی، یمن کے عوام پر حملے ہوتے دیکھے، ماؤں کی گود میں بھوک سے نحیف ہوتے بچوں کو دیکھا، ایران کے سائنسدانوں کے قتل ہوتے دیکھا، ممالک کی خودمختاری پر حملے ہوتے دیکھے، ریاستوں کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہوتی دیکھی اور عوامی لیڈروں کو کھلم کھلا نشانہ بنتے دیکھا۔‘‘
یو این میں اردگان کا مکالمہ’’ دنیا پانچ سے بڑی ہے‘‘ نیویارک میں مع تصویر آویزاں
انہوں نے سوال کیا کہ `اور یہ سب کچھ زمین پر سب سے زیادہ مسلح ریاست کی مکمل حمایت میں خود کے دفاع کے بہانے ہوا۔ کیا آپ خود ایسی باتوں کو برداشت کریں گے؟پیزشکیان نے کہا کہ `قابل عزت خواتین و حضرات، آپ سب گواہ ہیں کہ گذشتہ جون میں میرے ملک پر بین الاقوامی قوانین کی سب سے بنیادی شقوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے یکطرفہ جارحیت کی گئی۔