Inquilab Logo

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا اپنے بیٹے اذہان کیلئے پیغام

Updated: August 28, 2020, 4:14 PM IST | Agency | Hyderabad

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے لئے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث ہندوستانی ٹینس کھلاڑی گھر پر ہی ہیں اور ٹینس کورٹ سے دور ہیں۔

Sania MIrza With Son Azhan. Picture:INN
ثانیہ مرزا بیٹے اذہان کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

   ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا  نے اپنے بیٹے کے لئے سوشل میڈیا پر پیار بھرا پیغام پوسٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث  ہندوستانی ٹینس کھلاڑی گھر پر ہی ہیں اور ٹینس کورٹ سے دور ہیں۔ان کے شوہر شعیب ملک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ ثانیہ مرزا اکثر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اپنے بیٹے کے  ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔اس مرتبہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ گارڈن میں چہل قدمی کر رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ اپنے بیٹے کے لئے انھوں نے محبت بھرا پیغام بھی دیا اور لکھا کہ ’تم میرا حصہ ہو، میرے چھوٹے۔‘ثانیہ مرزا کی تصویر کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور انھوں نے ٹینس اسٹار اور ان کے بیٹے کے لئے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK