Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم نے نیشنز کپ کا خطاب جیت لیا

Updated: June 22, 2026, 12:33 PM IST | Agency | Mumbai

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ کو ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ کے فائنل میچ میںدوصفرسے شکست دے کرخطاب اپنے نام کرلیا۔

Indian Women`s Hockey Team Wins Nations Cup Title.Photo:X
ہندوستان کی خاتون ہاکی ٹیم کی کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر:ایکس
ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے اتوار کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان نیوزی لینڈ کو ایف آئی ایچ ویمنز نیشنز کپ کے فائنل میچ میںدوصفرسے شکست دے کرخطاب اپنے نام کرلیا۔ ہندوستان نے ۴؍ سال کے طویل وقفے کے بعد یہ باوقار خطاب دوبارہ جیتا ہے۔نارتھ ہاربر نیشنل ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز فائنل میں دنیا کی نویں نمبر کی ٹیم  ہندوستان نے، دسویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے آغاز سے ہی دباؤ بنا لیا۔  ہندوستان کی جانب سے نونیت کور نے چوتھے منٹ میں اور سنیلیتا ٹوپو نے ۱۵؍ ویں منٹ میں گول اسکور کئے۔
 
 
میچ کے  شروع میں محتاط انداز اپنانے کے بعد تجربہ کار اسٹرائیکر نونیت کور نے چوتھے ہی منٹ میں پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستان کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے کوارٹر میں مزید۴؍پنالٹی کارنر حاصل کئے۔ آخری پنالٹی کارنر پر سنیلیتا ٹوپو نے شاندار ڈریگ فلک کو ڈیفلیکٹ کرتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور ٹیم کی برتری کو دوصفر کر دیا۔نیوزی لینڈ نے تیسرے کوارٹر میں زیادہ جارحانہ رخ اختیار کیا لیکن ہندوستانی دفاع  چٹان کی طرح مضبوط رہا۔ہندوستانی گول کیپر بچو دیوی کھاریبام نے حریف ٹیم کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
 
 
 چوتھے کوارٹر کے آغاز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ کا پہلا پنالٹی کارنر ملا لیکن وہ اسے گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔ بالآخر مقررہ وقت ختم ہونے پر میچ ہندوستان کے حق میں دوصفرسے ختم ہوا۔اس تاریخی فتح کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ایف آئی ایچ پرو لیگ ۲۷۔۲۰۲۶ء کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ہندوستانی ٹیم   نےایک بھی میچ نہیں ہارا۔ گروپ مرحلے میں ہندوستان نے امریکہ، جاپان اور یوروگوئے کو قریبی مقابلوں میں شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK