Inquilab Logo

ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن ٹیم ایشیا ٹیم چمپئن شپ فاتح

Updated: February 19, 2024, 12:49 PM IST | Agency

ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ۲۰۲۴ء کے فائنل میں تھائی لینڈ کو ۲۔۳؍اسکور سے شکست دے کر تاریخی طلائی تمغہ جیتا۔

India`s badminton team looks on with the trophy. Photo: INN
ہندوستان کی بیڈمنٹن ٹیم ٹرافی کے ساتھ نظر آرہی ہے۔ تصویر : آئی این این

ہندوستانی خاتون ٹیم نے اتوار کو بیڈمنٹن ایشیا ٹیم چمپئن شپ۲۰۲۴ء کے فائنل میں تھائی لینڈ کو ۲۔۳؍اسکور سے شکست دے کر تاریخی طلائی تمغہ جیتا۔ ملائیشیا کے شاہ عالم میں اتوار کو کھیلے جانےوالے فائنل میں انمول کھرب نے فیصلہ کن مقابلے میں خود سے زیادہ  رینک والے حریف کو شکست دے کر ایک بار پھر دلچسپ فتح دلائی۔دو بار کی اولمپک تمغہ یافتہ اور عالمی نمبر۱۱؍ پی وی سندھو نے ۱۷؍ ویں رینک کی سوپانیڈا کیتھونگ کو۱۲۔۲۱، ۱۲۔۲۱؍ سے شکست دے کر شاندار شروعات کی۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی اپنے ابتدائی سنگلز میچ میں تھائی کھلاڑی پر حاوی رہیں۔ انہوں نے۳۹؍ منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں تھائی لینڈ کی سوپانیڈا کیتھونگ کو شکست دی۔ کیتھونگ کے خلاف ۸؍ میچوں میں سندھو کی یہ پانچویں جیت ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں ترشا جولی اور گایتری گوپی چند نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ عالمی نمبر۲۳؍ ہندوستانی بیڈمنٹن جوڑی نے۱۰؍ ویں رینک کے جونگ کولفان کتیتھاراکول اور رویندا پرجونگجائی کوہرا کر ہندوستان کو۰۔۲؍ کی برتری دلائی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK