ایشین گیمز میں ملائشیا کے خلاف مقابلہ بارش کی نذر،شیفالی ورما کی طوفانی ہاف سنچری،جمیمہ روڈرکس نے بھی ۴۷؍رن بنائے۔
EPAPER
Updated: September 22, 2023, 10:58 AM IST | Agency | Hangzhou
ایشین گیمز میں ملائشیا کے خلاف مقابلہ بارش کی نذر،شیفالی ورما کی طوفانی ہاف سنچری،جمیمہ روڈرکس نے بھی ۴۷؍رن بنائے۔
ایشیائی کھیل۲۰۲۳ء میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کا ملائیشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے رد ہو گیا تھا لیکن زیادہ پوائنٹ اور بہتر رینکنگ کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں داخل ہو گیا۔
ایشیائی کھیلوں میں اپنا ڈیبو کرنے والے ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۱۵؍ اوور میں ۲؍وکٹوں کے نقصان پر۱۷۳؍ رنوں کا بڑا اسکور بنایا تھا۔ جیانگ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پنگفینگ کرکٹ فیلڈ میں بارش کی وجہ سے کھیل کو روکے جانے سے قبل ملائیشیا جب بغیر کسی نقصان پر ایک رن پر بلے بازی کر رہا تھا تو بارش شروع ہوگئی۔ واضح رہے کہ ایشین گیمز ۲۰۲۳ءمیں خواتین کے کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کو ٹاپ سیڈ دی گئی ہے۔
ہندوستان کی طرف سے موجودہ کپتان اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ٹیم لئے شاندارشروعات کی ۔ پہلے وکٹ کیلئے دونوں نے نصف سنچری شراکت داری نبھائی۔ چھٹے اوور میں اسمرتی مندھانا ۱۶؍گیندوں پر ۲۷؍رن کے ذاتی سکور پر ماہرہ عزتی اسماعیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئیں ۔ اس کے بعد صرف ۲؍ گیندوں بعد بارش نے میچ میں خلل ڈال دیا۔ تقریباً ایک گھنٹہ ۱۵؍منٹ کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔ بارش کے باعث یہ میچ ۲۰؍کے بجائے ۱۵؍اووروں کا ہو گیا۔ شیفالی ورما اور جمیمہ روڈریگز نے طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیزی سے رن بنانے شروع کر دیا۔
شیفالی ورما ۶۷؍رن بنانے کے بعد ماس الیسا کا شکار بنیں ۔ انہوں نے اپنی ۳۹؍گیندوں کی جارحانہ اننگز کے دوران ۴؍چوکے اور ۵؍چھکے مارے۔اس کے بعد ریچا گھوش نے ۷؍ گیندوں میں ۲۱؍ رنوں کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ جب کہ جمیمہ روڈریگز نے ۲۹؍گیندوں پر ناقابل شکست ۴۷؍ رن بنائے۔انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ۶؍بار گیند کو باؤنڈری کے باہر پہنچایا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ۱۵؍ اوور ۲؍وکٹوں کے نقصان پرمیں ۱۷۳؍کا بڑا اسکور بنالیا۔
ملائیشیا کی ٹیم اپنی اننگز میں صرف ۲؍ گیندوں پر ہی بیٹنگ کر سکی۔ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا اور بالآخر امپائروں کی جانب سے میچ کو رد کر دیا گیا۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم زیادہ پوائنٹ اور بہتر رینکنگ کی وجہ سے سیمی فائنل میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اب اپنا سیمی فائنل میچ اتوار کو۲۴؍ ستمبر کوبنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔دریں اثنا پاکستان کی خواتین ٹیم نےبھی سیمی فائنل میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔