Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستانی خواتین ٹیم پر شکست کا خطرہ

Updated: March 08, 2026, 12:05 PM IST | Parth

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ۱۰۵؍ رنوں پر ۶؍وکٹیں گنوادیں، اب بھی ۲۰؍رنوں سے پیچھے۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

اسٹار آل راؤنڈر اینابل سدرلینڈ کی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم واحد پنک بال ٹیسٹ میں مہمان ہندوستانی ٹیم کے خلاف سنیچرکے روز دوسرے دن ہی جیت کی پوزیشن میں آگئی۔ ہندوستان کے پہلی اننگز کے ۱۹۸؍ رنوں کے جواب میں آسٹریلیا نے سدرلینڈ کی سنچری (۱۲۹) کی بدولت ۳۲۳؍رن بنا کر ۱۲۵؍ رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔ اس کے بعد آسٹریلیائی گیند بازوں نے دوسری اننگز میں محض ۱۰۵؍ رنوں پر ہندوستان کی ۶؍ وکٹیں گرا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔ سدرلینڈ نے گیند سے بھی کمال دکھایا اور صرف ۱۵؍رن دے کر ۲؍ اہم شکار کئے۔ اینابل سدرلینڈ نےپچھلی ۷؍ اننگز میں چوتھی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے ایلیس پیری (۷۶) کے ساتھ چوتھی وکٹ کےلئے۱۲۸؍ رنوں کی شراکت داری قائم کی۔ ہندوستانی ٹیم کی دوسری اننگز میں حالت خراب رہی اور ۸۲؍ رنوں پر ۶؍وکٹیں گر گئیں۔ کھیل کے اختتام تک پرتیکا راول (۴۳) اور سنیہ رانا (۱۴) کریز پر موجود تھیں اور ہندوستان کی امیدیں ان سے وابستہ ہیں۔ ٹیم انڈیا اب بھی آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے اسکور سے ۲۰؍رن پیچھے ہے جبکہ آسٹریلیا کی دوسری اننگز ابھی باقی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK