Inquilab Logo Happiest Places to Work

گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیخلاف ’چولہا جلاؤ‘احتجاج

Updated: March 08, 2026, 1:16 PM IST | Mumbai

اسرائیل-امریکہ اورایران جنگ کا بہانہ بناتے ہوئے حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں۶۰؍ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے خلاف این سی پی کے تھانے ضلع صدر منوج پردھان، خواتین ونگ کی صدر منیشا بھگت اور یوتھ صدر ابھیجیت پوار کی قیادت میںسنیچرکوتھانے کلکٹر دفتر کے سامنے ایک انوکھا احتجاج کیا گیا۔

A scene from the NCP protest in Thane. Photo: INN. Photo: INN
تھانے میں این سی پی کے احتجاج کا ایک منظر۔ تصویر: آئی این این۔ تصویر: آئی این این

اسرائیل-امریکہ اورایران جنگ کا بہانہ بناتے ہوئے حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں۶۰؍ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے خلاف این سی پی کے تھانے ضلع صدر منوج پردھان، خواتین ونگ کی صدر منیشا بھگت اور یوتھ صدر ابھیجیت پوار کی قیادت میںسنیچرکوتھانے کلکٹر دفتر کے سامنے ایک انوکھا احتجاج کیا گیا۔ ورکروں نے لکڑی سے چولہا جلا کر اس پر روٹی  اور چاول پکا کر احتجاج کیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کا حوالہ دے کر مرکزی حکومت نے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں۶۰؍روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں۱۱۸؍روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس قیمت میں اضافے کے خلاف این سی پی (شرد )کی ورکروں نے ’چولہا جلاؤ‘ احتجاج کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: تراویح سنانے والوں میں نابینا حفاظ بھی پیش پیش

اس موقع پر منوج پردھان نے کہا کہ امریکہ فیصلہ کر رہا ہے کہ ہمارے ملک کی پالیسی کیا ہوگی؟اس لئے قیمتوں میں یہ اضافہ جنگ کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ جب اس جنگ کی پیش گوئی کی گئی تھی تب بھی حکومت منصوبہ بندی نہ کر سکی جس سے واضح ہوتا ہے کہ اس حکومت کی پالیسیاں کتنی احمقانہ ہیں؟ اس مہنگائی سے عام آدمی کے گھر کا بجٹ بری طرح متاثرہو گا۔ ایک طرف خواتین کو پیاری بہنیں کہنا اور دوسری طرف یوم خواتین سے ایک دن پہلے گیس سلنڈر مہنگا کر کے انہیں مہنگائی کا تحفہ دیاجارہا ہے۔ اگرچہ آج کا احتجاج نمائندہ ہے لیکن مہنگائی کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔
ادھر اس حکومت نے جنگ کے نام پر یہ قیمت بڑھا دی ہے۔ یہ مہنگائی عوام کےجیب پر ڈاکہ ہے۔ جب مہنگائی پہلے ہی بڑھ چکی ہے تو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ درست نہیں۔ منیشا بھگت نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس قیمت میں اضافہ کو فوری طورپر واپس لے۔

یہ بھی پڑھئے: ریاست میں ۳۰۰؍ کروڑ درخت لگانے کا وزیر اعلیٰ کا عزم

 اس احتجاج میں یوتھ صدر ابھیجیت پوار، یوتھ ورکنگ صدر راجیش کدم، اسٹوڈنٹ صدر راہو پاٹل، ویمن ورکنگ صدر پھول بانو پٹیل، شبیہ میمن، ضلع انتظامیہ کے جنرل سیکریٹری راجیش ستم، مہاراشٹر کے ریاستی جنرل سیکریٹری مقصود خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK