Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان کی خواتین ٹیم کا یکروزہ سیریز میں شاندار آغاز

Updated: July 18, 2025, 1:00 PM IST

ٹیم انڈیا نے انگلینڈکو ۴؍وکٹوں سے شکست دے دی، دیپتی شرما اور جیمائمہ روڈریگز کی شاندار بلے بازی، ہندوستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ۔

Indian players showed all-round performance and defeated England by 4 wickets. Photo: PTI.
ہندوستانی کھلاڑیوں نے آل راؤنڈکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈکو ۴؍وکٹوں سے ہرایا دیا۔ تصویر:پی ٹی آئی۔

دیپتی شرما (ناٹ آؤٹ ۶۲) اور جیمائمہ روڈریگز (۴۸) کی شاندار بلے بازی کی بدولت ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے پہلے یک روزہ میچ میں انگلینڈ کو ۱۰؍گیندیں باقی رہتے ہوئے ۴؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کامیابی کیساتھ ہندوستان نے۳؍ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ دیپتی شرما کو شاندار کارکردگی پر ’پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس طرح ہندوستان نےیک روزہ عالمی کپ کی تیاری کا شاندار آغاز کیا۔ 
ہندوستان کی جانب سے ۲۵۹؍رنوں کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے پرتیکا راول اور سمرتی مندھانا نے پہلی وکٹ کے لئے۴۸؍ رنوں کی شاندار شراکت داری کی۔ آٹھویں اوور میں لورین بیل نے سمرتی مندھانا (۲۸) کو آؤٹ کر کے انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ ۱۹؍ اوور میں صوفی ایکلسٹن نے پرتیکا راول (۳۶) کو آؤٹ کیا۔ ہرلین دیول۲۷؍ رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعدجیمائمہ روڈریگز اور دیپتی شرماکے درمیان ۹۰؍رنوں کی شراکت ہوئی۔ کپتان ہرمین پریت کور ۱۷؍رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔   ۴۲؍ویں اوور میں لورین فائلر نے جیمائمہ روڈریگز (۴۸) کو آؤٹ کر کے اس اہم شراکت کا خاتمہ کیا۔ جبکہ رشا گھوش۱۰؍رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ہندوستان نے ۴۸ء۲؍اوور میں ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۶۲؍رن بنا کر میچ ۴؍ وکٹوں سے جیت لیا۔ 
دیپتی شرمانے ۶۴؍گیندوں پر ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے ناقابل شکست ۶۲؍ر ن بنائے جبکہ امن جوت کور ۲۰؍رنوں کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سےشارلٹ ڈین نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ لورین بیل، صوفی ایکلسٹن اور لورین فائلر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
اس سے قبل بدھ کی رات کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی کپتان نیٹ سائبر برنٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے ۶؍ وکٹوں کے نقصان پر ۲۵۸؍رن بنائے۔ انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور ابتدائی ۲؍ وکٹیں صرف ۲۰؍رن پر گر گئیں۔ ایمی جونز (ایک)اورٹیمی بیومونٹ (۵)کو کرانتی گوڑنے آؤٹ کیا۔ 
اس کے بعد ایما لیمب اور کپتان نیٹ سائبر برنٹ نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان ۷۱؍ رنوں کی شراکت ہوئی۔ ایما لیمب (۳۹) اور برنٹ (۴۱) کو اسنہا رانا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعدصوفیہ ڈنکلی اور ایلس ڈیوڈسن رچرڈز نے پانچویں وکٹ کیلئے۱۰۶؍رنوں کی شراکت قائم کی۔ ۴۴؍ویں اوور میں شری چارنی نے ڈیوڈسن رچرڈز (۵۳) کو آؤٹ کر کے شراکت کا خاتمہ کیا۔ صوفیہ ڈنکلی نے انگلینڈ کیلئے سب سے زیادہ ۸۳؍ رن (۹۲؍گیندوں پر) بنائے، جنہیں امن جوت کورنے آخری اوور کی آخری گیند پر بولڈ آؤٹ کیا۔ ہندوستان کی جانب سے اسنہا رانا اورکرانتی گوڑنے ۲۔ ۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ امن جوت کوراور چارنی نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ 
میچ کے بعد ہندوستانی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے دیپتی اور جمیمہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ دیپتی کی اننگز میچ کےلئے کارآمد ثابت ہوئی۔ اس سے پہلے گیندبازوں نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس وکٹ پر ۲۵۰؍ رنوں سے زائد کا کامیاب کرنا کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ کرےگا۔ عالمی کپ کیلئے ہم ابھی سے تیاریاں کر رہے ہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK