Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسٹ میچ میں چھکے لگانے کے معاملے میں رشبھ پنت نے وریندر سہواگ کی برابری کی

Updated: July 26, 2025, 12:28 PM IST | Agency | Manchester

 ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ۳۵۸؍ رن  بنائے۔  ہندوستان  نے اس سیریز میں اب تک ۶؍ بار ۳۵۰؍رن  سے زائد کا اسکور کیا ہے، جو کسی ٹیسٹ سیریز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔

Rishabh Pant. Photo: INN
رشبھ پنت۔ تصویر: آئی این این

 ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں پہلی اننگز میں ۳۵۸؍ رن  بنائے۔  ہندوستان  نے اس سیریز میں اب تک ۶؍ بار ۳۵۰؍رن  سے زائد کا اسکور کیا ہے، جو کسی ٹیسٹ سیریز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔  ہندوستان سےپہلے صرف ایک ٹیم، آسٹریلیا نے ۳؍ مختلف ایشیز سیریز (۲۱۔۱۹۲۰ء، ۱۹۸۹ء اور ۱۹۴۸ء ) میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔
 اس چوتھے ٹیسٹ میں رشبھ پنت کے ٹیسٹ کرکٹ میں لگائے گئے چھکوں کی تعداد اب۹۰؍ ہو گئی ہے، جو اب ویریندر سہواگ کے ساتھ مل کر ہندوستان کے لیے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ ہے۔ پنت کے ان۹۰؍ چھکوں میں سے۳۸؍ صرف انگلینڈ کے خلاف آئے ہیں  جو کسی ایک ٹیم کے خلاف کسی کھلاڑی کی طرف سے لگائے گئے دوسرے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ پہلے نمبر پر بین اسٹوکس ہیں، جنہوں نے آسٹریلیا کے خلاف۳۹؍ چھکے لگائے ہیں۔انگلینڈ میں پنت کے بنائے گئے ٹیسٹ رن کی تعداد۱۰۳۵؍ تک جا پہنچی ہے۔ وہ کسی ایک ملک میں ۱۰۰۰؍ سے زائد ٹیسٹ رن بنانے والے پہلے غیر ملکی وکٹ کیپر-بلے باز بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں ان کے۸۷۹؍رن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سیریز میں اب تک پنت نے۴۷۹؍ رن  بنائے ہیں، جو انگلینڈ میں کسی ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپر-بلے بازکی طرف سے بنائے گئے سب سے زیادہ رن ہیں۔ مجموعی طور پر صرف ۵؍ وکٹ کیپر- بلے بازوں نے کسی ٹیسٹ سیریز میں پنت سے زیادہ رن بنائے ہیں۔
 جیک کراؤلی اور بین ڈکٹ نے اوپننگ شراکت میں۱۶۶؍ رن جوڑے۔ دونوں کے درمیان ۱۵۰؍ سے زائد رن کی شراکت کی تعداد اب ۴؍ ہو گئی ہے۔ دسمبر ۲۰۲۲ء کے بعد سے کوئی دوسری اوپننگ جوڑی اتنی بڑی شراکت ایک سے زیادہ بار نہیں کر سکی۔ یہ ہندوستان کے خلاف کسی ٹیسٹ سیریز میں ۲؍ یا اس سے زائد۱۵۰؍ سے زیادہ رن کی اوپننگ شراکت کرنے والی صرف تیسری جوڑی بن گئی ہے۔ اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ (لیڈز) میں بھی انہوں نے۱۸۸؍ رن کی شراکت کی تھی۔کراؤلی-ڈکٹ کی شراکت کے دوران رن ریٹ۵ء۱۸؍ رہا، جو ہندوستان کے خلاف کسی سنچری اوپننگ شراکت کے لیے دوسرا سب سے تیز ہے۔ سب سے تیز۵ء۵۱؍ رن فی اوور کا رن ریٹ ڈیوڈ وارنر اور ایڈ کووان نے ۲۰۱۲ء میں پرتھ میں بنایا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK