• Mon, 22 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈیگو مسافروں کو ۱۰؍ہزار روپے کا سفری واؤچر جاری کرے گا

Updated: December 22, 2025, 5:42 PM IST | New Delhi

اگلے ہفتے شروع ہونے والی اس ماہ کے شروع میں بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو۱۰؍ہزار روپے کے واؤچر ملیں گے۔ کئی رپورٹس یہ کہہ رہی ہیں کہ بجٹ ایئر لائن انڈیگو روپے کا سفری واؤچر دے گی۔۲۶؍ دسمبر ۲۰۲۶ءکو پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ۱۰؍ہزار روپے کا واؤچر ملے گا۔

Indigo Airline.Photo:INN
انڈیگوایئرلائن۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کی سب سے بڑی ایئر لائن انڈیگو  روپے کا سفری واؤچر دے گی۔اس ماہ کے شروع میں بڑی تعداد میں پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ۱۰؍ہزار روپے کے واؤچر اگلے ہفتے جاری کئے جائیں گے۔کئی رپورٹس یہ کہہ رہی ہیں کہ بجٹ ایئر لائن انڈیگو روپے کا سفری واؤچر دے گی۔ اس مہینے کی۳؍ اور ۴؍تاریخ کو  پروازوں کی منسوخی سے متاثر ہونے والے مسافروں کو ۱۰؍ہزار روپے واؤچرجاری کرے گی۔

یہ بھی پڑھئے:لکھنؤ سپر جائنٹس اویس خان اور محسن خان کو تربیت کے لیے جنوبی افریقہ بھیجے گی

یہ واؤچر حکومتی ضابطوں کے مطابق متاثرہ مسافروں کو فراہم کردہ۵؍ہزارسے۱۰؍ہزارتک کے معاوضے کے علاوہ ہوگا۔ حکومت نے انڈیگو  کو سختی سے ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ ادائیگیاں بلا تاخیر تمام اہل مسافروں تک پہنچ جائیں۔انڈیگو کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ٹریول ایجنٹس اور آن لائن ٹریول ایجنسیوں سے مسافروں کی تفصیلات جمع کرے اور متاثرہ صارفین کو براہ راست ادائیگی کو یقینی بنائے۔ 

یہ بھی پڑھئے:تیسرے ٹیسٹ میں کیویز کی حکمرانی ، ویسٹ انڈیز کو ۳۲۳؍رنز سے شکست

اس سے پہلے انڈیگو کے چیئرمین وکرم سنگھ مہتا نے کہا تھا کہ ایئر لائن کا بورڈ انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے اور گزشتہ ہفتے کی وسیع پیمانے پر پرواز کی منسوخی کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی کرنے کے لیے بیرونی تکنیکی ماہرین کو شامل کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ماہرین اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کریں گے کہ ایسی وسیع پیمانے پر آپریشنل ناکامی دوبارہ نہ ہو۔ دریں اثنا، کمپنی نے اطلاع دی کہ ۸؍ دسمبر تک ایئر لائن کے نیٹ ورک پر تمام منزلیں مکمل طور پر منسلک تھیں  اور ۹؍ دسمبر تک آپریشنز مستحکم ہو چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK