Inquilab Logo Happiest Places to Work

انڈونیشیا اوپن :پی وی سندھو کی فتح، لکشیا سین اور سری کانت پہلے راؤنڈ میں باہر

Updated: June 03, 2026, 2:13 PM IST | Agency | Jakarta

ہندوستان کے اسٹار شٹلر لکشیا سین منگل کو جکارتا میں کھیلے گئے اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں شکست کے بعد انڈونیشیا اوپن کے مینز سنگلز مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔

P V Sindhu.Photo:INN
پی وی سندھو۔ تصویر:آئی این این
ہندوستان کے اسٹار شٹلر لکشیا سین منگل کو جکارتا میں کھیلے گئے اپنے پہلے راؤنڈ کے میچ میں شکست کے بعد انڈونیشیا اوپن کے مینز سنگلز مقابلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب، خواتین کے زمرے میں پی وی سندھو نے ایک مشکل افتتاحی میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے۔
اکتوبر ۲۰۲۳ءکے بعد پہلی بار رواں ہفتے ٹاپ-۱۰؍رینکنگ میں واپسی کرنے والی پی وی سندھو نے بی ڈبلیو ایف سپر ۱۰۰۰؍ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں تھائی لینڈ کی ورلڈ نمبر ۱۹؍ بسانان اونگبامرانگفان کو۲۳۔۲۵،۱۹۔۲۱؍ سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی سندھو نے بسانان کے خلاف اپنا ریکارڈ ۲۱۔ایک کر لیا ہے۔ اگرچہ پہلے گیم میں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن دوسرے گیم میں انہوں نے ۵۱؍منٹ میں فتح اپنے نام کر لی۔
 
 
 
عالمی بیڈمنٹن  درجہ بندی میں ۱۰؍ویں نمبر پر موجود اور کامن ویلتھ گیمز کے موجودہ چمپئن لکشیا سین کو اپنے سے کم عمر انڈونیشیائی حریف الوی فرحان کی تیز رفتاری کا مقابلہ کرنے میں شدید مشکل پیش آئی۔ وہ ۴۸؍ منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں۱۹۔۲۱،۱۶۔۲۱؍ سے سیدھے گیمز میں ہار گئے۔
 
 
وہیںسابق ورلڈ نمبر  ایک کدامبی سری کانت کے لئے برا وقت ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ وہ جاپان کے اعلیٰ رینکنگ والے یوشی تناکا سے ۱۹۔۲۱،۱۵۔۲۱؍ سے ہار کر مینز سنگلز کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئے۔ دنیا کے ۳۷؍ ویں نمبر کے ہندوستانی کھلاڑی سری کانت اس سیزن میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے آگے بڑھنے میں ناکام رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK