ویسٹ انڈیز کی ٹیم حالیہ دنوں میں کرکٹ میں جدوجہد کا شکار کیوں نظر آرہی ہے، اس سلسلے میں کپتان روسٹن چیس نے لب کشائی کی ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بری طرح ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چہار جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
EPAPER
Updated: October 08, 2025, 10:15 PM IST | New Delhi
ویسٹ انڈیز کی ٹیم حالیہ دنوں میں کرکٹ میں جدوجہد کا شکار کیوں نظر آرہی ہے، اس سلسلے میں کپتان روسٹن چیس نے لب کشائی کی ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بری طرح ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چہار جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم حالیہ دنوں میں کرکٹ میں جدوجہد کا شکار کیوں نظر آرہی ہے، اس سلسلے میں کپتان روسٹن چیس نے لب کشائی کی ہے۔ ہندوستان کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ بری طرح ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو چہار جانب سے تنقید کا سامنا ہے، اب ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ کپتان روسٹن چیس نے ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کیریبین کرکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور پیسوں کی کمی کو ٹھہرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:جوکووِچ شنگھائی ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں
احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بیٹنگ کے دوران پہلی اور دوسری اننگز میں ٹیم نے بالترتیب ۱۶۲؍ اور۱۴۶؍ رن بنائے تھے، اس ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور۱۴۰؍ رن کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ روسٹن چیس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’میرے خیال میں کیریبین میں ٹریننگ سہولیات اور سامان کے لحاظ سے سسٹم قدرے خراب ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ میں خراب پرفارمنس پر کوئی بہانہ نہیں بنا رہا یا اسے کسی چیز کے پیچھے چھپانے کی کوشش نہیں کر رہا لیکن میں یہ بھی یہ سمجھتا ہوں ہمارے کھلاڑیوں پر یہ ذمہ داری ہے کہ وہ رن بنائیں اور وکٹ حاصل کریں۔ ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہاں کیریبین میں مالیاتی مسائل ہیں اور کھیل کو اس طرح سے مالی طور پر سپورٹ نہیں کیا جارہا جس کی اسے ضرورت ہے۔ ہم اس سلسلے میں جدوجہد کررہے ہیں، اس لیے ہمیں جو بھی مدد مل سکتی ہے وہ مل جائے تو بہتر ہےا ور مجھے امید ہے کہ ہمیں یہ تعاون مل جائے گا تاکہ ہم کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کر سکیں۔‘‘
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز نے احمد آباد ٹیسٹ میں مجموعی طور پر دونوں اننگز میں ۲ء۸۹؍اوورس بیٹنگ کی تھی، ویسٹ انڈین بیٹرز فاسٹ اور اسپن دونوں کے خلاف کمزور دکھائی دے رہے تھے، چیس نے اسے ویسٹ انڈیز میں موجود پچز کی نوعیت سے منسوب کیا تھا۔ آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ ’’کیریبین کی پچز بیٹرز کے لیے اتنی موافق نہیں ہیں، اس لیے لوگ زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کرتے اور وہ بڑا اسکور نہیں بناتے۔ خیال رہے کہ ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو نہایت آسان انداز میں ٹیسٹ میچ میں صرف ۳؍ دن شکست دی تھی، میزبان ٹیم کیریبین سائیڈ کو سیریز میں۰۔۲؍ سے کلین سویپ کےلیے فیوریٹ ہے جبکہ جولائی میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ان کے گھر میں ۰۔۳؍ سے شکست دی تھی۔