• Thu, 09 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شلپا شیٹی کو فریب دہی معاملے میں بامبے ہائی کورٹ سے جھٹکا، بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی

Updated: October 08, 2025, 10:11 PM IST | Mumbai

بامبے ہائی کورٹ نے۶۰؍ کروڑ روپے کے فریب دہی معاملے میں اداکارہ شلپا شیٹی کو راحت دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اداکارہ اب بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گی۔

Shilpa And Raj Kundra.Photo.INN
شلپا شیٹی اور راج کندرا۔ تصویر:آئی این این

اداکارہ شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا کو اب ممبئی ہائی کورٹ سے۶۰؍ کروڑ روپے کے فریب دہی  معاملے میں جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹی کو کولمبو جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے واضح طور پر کہا کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کرنا چاہتی ہیں تو انہیں سفر کرنے سے پہلے۶۰؍ کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے۔ بظاہر، اقتصادی جرائم ونگ نے شلپا شیٹی اور راج کندرا کے خلاف ایک لک آؤٹ سرکلر جاری کیا ہے، اس لیے دونوں میں سے کوئی بھی تفتیشی ایجنسی یا عدالت کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پرھیئے:کانتارا چیپٹر وَن: ۶؍دنوں میں۴۰۰؍کروڑ کا نشانہ عبور کر لیا

عدالت نے کہا کہ پہلے پیسے دو، پھر جاؤ۔شلپا شیٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکارہ کو یوٹیوب ایونٹ کے لیے کولمبو جانا ہے۔ یہ تقریب۲۵؍ سے ۲۹؍ اکتوبر تک شیڈول ہے تاہم جب عدالت نے وکیل سے پوچھا کہ کیا ان کے پاس کوئی دعوت نامے ہیں تو شلپا کے وکیل نے کہا کہ جب تک سفر کی اجازت نہیں دی جاتی کوئی دعوت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ اداکارہ نے ان سے صرف فون پر بات کی تھی۔ 
عدالت نے پھر کہا کہ جوڑے کو پہلے فریب دہی کے الزامات کے لیے۶۰؍کروڑ روپے ادا کرنے چاہئیں، اس کے بعد کیس پر غور کیا جائے گا۔ کیس کی اگلی سماعت اب۱۴؍ اکتوبر ۲۰۲۵ءکو ہوگی۔شلپا سے ایک دن پہلے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔قبل ازیں منگل کو ممبئی پولیس کے اکنامک آفینس ونگ (ای او ڈبلیو) نے اس معاملے میں شلپا شیٹی سے پوچھ گچھ کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق شلپا سے ان کی رہائش گاہ پر تقریباً پانچ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ کے دوران شلپا شیٹی نے اپنی اشتہاری کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں مبینہ لین دین کی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے پولیس کو کئی دستاویزات بھی فراہم کئے  جن کی جانچ افسران کر رہے ہیں۔
 ای او ڈبلیو ٹیم نے شلپا شیٹی سے کمپنی میں ان کے کردار، سرمایہ کاری کے فیصلوں میں ان کی شمولیت اور مالیاتی دستاویزات پر ان کے دستخط کے حوالے سے کئی سوالات پوچھے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نے خود کو ’خاموش پارٹنر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی کے تمام آپریشنل فیصلے ان کے شوہر راج کندرا کرتے ہیں۔راج کندرا سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔اس معاملے میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران راج کندرا نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے رقم کا ایک حصہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات جیسے بپاشا باسو، نیہا دھوپیا اور ایکتا کپور کو پروفیشنل فیس کے طور پر ادا کیا تھا۔ تاہم ان دعوؤں کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ حکام کے مطابق اب وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا یہ ادائیگیاں براہ راست سرمایہ کاری کے معاہدے سے متعلق تھیں یا محض ایک بہانہ تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK