Inquilab Logo Happiest Places to Work

زخمی آیوش مہاترے آئی پی ایل سے باہر

Updated: April 21, 2026, 8:05 PM IST | Chennai

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو منگل کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آیوش مہاترے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔ سی ایس کے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ۱۸؍ سالہ کھلاڑی کو اپنی انجری سے نجات پانے کے لیے ۶؍ سے ۱۲؍ہفتوں کے بحالی (ری ہیبلی ٹیشن) کے وقفے کی ضرورت ہوگی۔

Ayush Mahatre.Photo:INN
آیوش مہاترے۔ تصویر:ائی این این

چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کو منگل کو اس وقت بڑا جھٹکا لگا جب آیوش مہاترے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے۔ سی ایس کے نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ۱۸؍ سالہ کھلاڑی کو اپنی انجری سے نجات پانے کے لیے ۶؍ سے ۱۲؍ہفتوں کے بحالی (ری ہیبلی ٹیشن) کے وقفے کی ضرورت ہوگی، جس کی وجہ سے وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
۱۸؍ اپریل کو حیدرآباد میں سن رائزرز حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف بلے بازی کے دوران دوسرا رن لینے کی کوشش میں اس نوجوان کھلاڑی کے بائیں ہیمسٹرنگ میں کھنچاؤ دیکھا گیا تھا۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انہیں میدان پر طبی امداد کی ضرورت پڑی اور واپس جاتے وقت رام کرشن گھوش اور فزیو ٹامی سمسیک نے انہیں میدان سے باہر جانے میں مدد کی۔ بعد ازاں پیر کو بلے باز کا اسکین کیا گیا تاکہ ان کی چوٹ کی سنگینی کا پتہ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے:ٹرمپ اپنے تصورات میں مذاکرات کی ٹیبل کو سرنڈر ٹیبل بنا رہے ہیں: باقر قالیباف


آیوش مہاترے کی عدم موجودگی سی ایس کے کے لیے بڑا نقصان ثابت ہوگی کیونکہ پانچ بار کی چیمپئن ٹیم پہلے ہی ٹورنامنٹ میں اپنا فارم حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ اپنے پہلے تین میچ ہارنے کے بعد، سی ایس کے نے اگلے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن حال ہی میں حیدرآباد کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مہاترے اب تک ۸۱ء۱۷۷؍ کے شاندار اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ اپنی ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ڈیوڈ دھون نے ’’ہے جوانی تو عشق ہوناہے ‘‘ کے تعلق سے وضاحت پیش کی

سی ایس کے کو چند روز قبل ہی ایک اور جھٹکا لگا تھا جب فاسٹ بولر خلیل احمد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ٹیم ناتھن ایلس کو بھی انجری کی وجہ سے کھو چکی تھی جبکہ ڈیوالڈ بریوس بھی ابتدائی میچوں میں نہیں کھیل سکے تھے۔ تجربہ کار ایم ایس دھونی بھی ابھی تک کھیلنے کے لیے دستیاب نہیں ہیں اور اب اپنی فٹنس کی بنیاد پر وہ پلیئنگ الیون  میں شمولیت کے دعویداروں میں سے ایک ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK