Inquilab Logo

آئی پی ایل ۲۰۲۳ء: کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کا معاہدہ ختم کیا

Updated: November 17, 2022, 1:42 PM IST | Agency | Mumbai

۱۵؍نومبر تک ۱۰؍ٹیموںکو کھلاڑیوں کے باہر اورٹریڈ کرنے کے تعلق سے معلومات فراہم کرنی تھی۔کولکاتا کے بعدممبئی انڈینس کی ٹیم نے سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو ریلیز کیا جن میں کیرون پولارڈ بھی شامل

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ۲۰۲۳ ءسیزن کی نیلامی سے قبل۱۶؍ کھلاڑیوں کے معاہدے ختم کر دئیے ہیں۔ آئی پی ایل کی تمام ٹیموں کو۱۵؍ نومبر تک اپنی تازہ ترین صورتحال کی رپورٹ دینے کا وقت تھا۔  کے کے آر  کے بعد سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو معاہدے سے آزاد کرنے والی ٹیم ممبئی انڈینس ہے۔ اس نے کیرون  پولارڈ سمیت ۱۳؍ کھلاڑیوں کی چھٹی کردی  ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد نے سابق کپتان کین ولیمسن سمیت ۱۲؍ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا ہے۔  وہ کھلاڑی جن کا ان کی موجودہ ٹیم کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے اور جو اگلے ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہیں ان پر دوسری ٹیمیں بولی لگا سکتی ہیں۔ آئی پی ایل۲۰۲۳ء کیلئے `چھوٹی نیلامی ۲۳؍ دسمبر کو کوچی میں منعقد ہوگی۔۴؍بار کی آئی پی ایل فاتح چنئی سپر کنگز نے ۸؍ کھلاڑیوں کو نیلامی کیلئے آزادکیا ہے جن میں تجربہ کار کھلاڑی ڈوین براوو اور رابن اتھپا شامل ہیں۔ دہلی کیپٹلس نے سب سے کم تعداد میں ۴؍ کھلاڑیوں کا ہاتھ چھوڑا ہے جن میں ٹم سیفرٹ، مندیپ سنگھ، اشون ہیبر اور شریکر بھرت شامل ہیں، جبکہ شاردُل ٹھاکر پہلے ہی  کے کے آر میں شامل ہو چکے ہیں۔آئی پی ایل۲۰۲۳ء کی چمپئن گجرات ٹائٹنس نے کل ۹؍ کھلاڑیوں کے ساتھ علیحدگی اختیارکرلی ہے۔ وہ رحمان اللہ گرباز اور لوکی فرگیوسن کو پہلے ہی کے کے آر کے سپردکر چکے ہیں، جبکہ جیسن رائے اور ورون آرون کو نیلامی کیلئے آزاد کر دیا گیا ہے۔ گجرات سے فائنل ہارنے کے بعد دوسرے نمبرپر رہنے والی راجستھان نے۴؍ غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل ۹؍ کھلاڑیوں کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا۔ رائلز نے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۱ء اور ۲۰۲۲ء کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کیلئے نصف سنچری بنانے والے ڈیرل مشیل کو بھی ڈراپ کر دیا ہے۔حیدرآباد کے پاس۲۳؍ دسمبر کو ہونے والی نیلامی کیلئے سب سے زیادہ۴۲ء۲۵؍ کروڑ روپے ہیں۔ پنجاب میں۳۲ء۲۰؍ کروڑ روپے ہیں جبکہ لکھنؤ  کے پاس ۲۳ء۳۵؍ کروڑ روپے اور ممبئی کے پاس۲۰ء۵۵؍کروڑ، چنئی  کے پاس ۲۰ء۴۵؍ کروڑ، دہلی کے پاس ۱۹ء۴۵؍ کروڑ روپے، گجرات کے پاس۱۹ء۲۵؍ کروڑ روپے، راجستھان  کے ۱۳ء۲؍کروڑ، بنگلور کے پاس ۸ء۷۵؍ کروڑ جبکہ کولکاتا کے پاس سب سے کم۷ء۰۵؍ کروڑہیں۔ موجودہ چنئی سپر کنگز اسکواڈ: مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، ڈیون کونوے، رتوراج گائیکواڑ، امباتی رائیڈو، سبھرانشو سینا پتی، معین علی، شیوم دوبے، راج وردھن ہنگارگیکر، ڈوین پریٹورئیس، مشیل سینٹنر، رویندر جڈیجا،تشار دیشپانڈے، مکیش چودھری، متھیشا پاتھیرانا، سمرجیت سنگھ، دیپک چاہر، پرشانت سولنکی، مہیش تیکشنا۔ ریلیز ہونے والے کھلاڑی: ڈوین براوو، رابن اتھپا، ایڈم ملنے، ہری نشانت، کرس جارڈن، بھگت ورما، کے ایم آصف، نارائن جگدیسن۔ باقی پرس:۲۰ء۴۵؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہیں: ۲۔
  گجرات ٹائٹنس کاموجودہ اسکواڈ: ہاردک پانڈیا (کپتان)، شبھمنگل، ڈیوڈ ملر، ابھینو منوہر، سائی سدرشن، ردھیمان ساہا، میتھیو ویڈ، راشد خان، راہل تیوتیا، وجے شنکر، محمد سمیع، الزاری جوزف، یش دیال، پردیپ، درشن نالکنڈے، جینت یادو، آر سائی کشور، نور احمد۔باہر ہونے والے کھلاڑی: رحمان اللہ گرباز، لوکی فرگیوسن، ڈومینک ڈریکس، گُرکیرت سنگھ، جیسن رائے، ورون آرون۔ پرس بیلنس:۱۹ء۲۵؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہیں: ۳۔
 موجودہ دہلی کیپٹلس اسکواڈ: رشبھ پنت (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، ریپل پٹیل، روومین پاویل، سرفراز خان، یش دھول، مشیل مارش، للت یادو، اکشر پٹیل، اینریچ نورٹجے، چیتن سکاریا، کملیش ناگرکوٹی، خلیل احمد، لونگی اینگیڈی، مستفیض الرحمان، امن خان، کلدیپ یادو، پروین دوبے، وکی اوستوال۔معاہدہ سے باہر کھلاڑی: شاردُل ٹھاکر، ٹم سیفرٹ، اشون ہیبر، شریکر بھارت، مندیپ سنگھ۔ٹریڈ کے ذریعہ سے حاصل کھلاڑی: امن خان۔ پرس بیلنس:۱۹ء۴۵؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہ: ۲۔
 لکھنؤ سپر جائنٹس کی موجودہ ٹیم: کے ایل راہل (کپتان)، آیوش بدونی، کرن شرما، منن ووہرا، کوئنٹن ڈی کاک، مارکس اسٹوئنس، کرشنپا گوتم، دیپک ہڈا، کائل میئرز، کرونال پانڈیا، اویس خان، محسن خان، مارک ووڈ، مینک یادو، روی بشنوئی۔ ریلیز کئے جانے والے کھلاڑی: اینڈریو ٹائی، انکیت راجپوت، دشمنتھا چمیرا، ایون لیوس، جیسن ہولڈر، منیش پانڈے، شہباز ندیم۔پرس بیلنس:۲۳ء۳۵؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہ: ۴۔
 راجستھان رائلز کا موجودہ اسکواڈ: سنجو سیمسن (کپتان)، یشسوی جیسوال، شیمرون ہتمائر، دیو دت پڈیکل، جوس بٹلر، دھرو جورل، ریان پیراگ، پرانند کرشنا، ٹرینٹ بولٹ، اوبید میک کوئے، نودیپ سینی، کلدیپ سین، کلدیپ یادو، آر اشوین، یزویندر چہل، کے سی کریپا۔ ریلیز ہونے والے کھلاڑی: انونے سنگھ، کوربن بوش، ڈیرل مشیل، جیمس نیشام، کرون نائر، ناتھن کولٹر نائل، راسی وین ڈیر ڈوسن، شبھم گڑھوال، تیجس بروکا۔ بیلنس پرس:۱۳ء۲؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہ: ۴۔
 سن رائزرس حیدرآباد کا موجودہ اسکواڈ: عبدالصمد، ایڈن مارکرم، راہل ترپاٹھی، گلین فلپس، ابھیشیک شرما، مارکو جانسن، واشنگٹن سندر، فضل حق فاروقی، کارتک تیاگی، بھونیشور کمار، ٹی نٹراجن، عمران ملک۔ ریلیز ہونے والے کھلاڑی: کین ولیمسن، نکولس پوران، جگدیش سچیت، پریم گرگ، روی کمار سمرتھ، روماریو شیفرڈ، سوربھ دوبے، شان ایبٹ، ششانک سنگھ، شریس گوپال، سشانت مشرا، وشنو ونود۔ پرس بیلنس:۴۲ء۲۵؍ کروڑ روپے۔غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے  باقی جگہ: ۴۔
 رائل چیلنجرز بنگلور کا موجودہ اسکواڈ: فاف ڈو پلیسس (کپتان)، وراٹ کوہلی، سویاش پربھودیسائی، رجت پاٹیدار، دنیش کارتک، انوج راوت، فن ایلن، گلین میکسویل، ونیندو ہسرنگا، شہباز احمد، ہرشل پٹیل، ڈیوڈ ولی، مہالن شرما، کرنل لومرور، محمد سراج، جوش ہیزل ووڈ، سدھارتھ کول، آکاش دیپ۔ریلیز ہونے والے کھلاڑی: جیسن بہرنڈورف، انشور گوتم، چاما ملند، لاونتھ سسودیا، شیرفین رُدرفورڈ۔ باقی پرس:۸ء۷۵؍ کروڑ روپے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے  جگہ : ۲۔
 پنجاب کنگز کا موجودہ اسکواڈ: شلھر دھون (کپتان)، شاہ رخ خان، جانی بیریسٹو، پربھسمرن سنگھ، بھانوکا راجا پاکسے، جیتیش شرما، راج باوا، رشی دھون، لیام لیونگ اسٹون، اتھروا ٹائیڈے، ارشدیپ سنگھ، بلتیج سنگھ، ناتھن ایلس، کگیسو راتبا ، راہل چاہر، ہرپریت براڑ۔ریلیز کئے گئے کھلاڑی: مینک اگروال، اوڈین اسمتھ، ویبھو اروڑہ، بینی ہاویل، ایشان پورل، انش پٹیل، پریرک مانکڈ، سندیپ شرما، رتیک چٹرجی۔ بیلنس پرس:۳۲ء۲؍ کروڑ روپے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے باقی جگہ: ۳۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK