آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد اس سیزن میں آخری بار مد مقابل
EPAPER
Updated: May 25, 2025, 11:33 AM IST | New Delhi
آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور سن رائزرس حیدرآباد اس سیزن میں آخری بار مد مقابل
سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) اتوارکو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء سیزن کے اپنے آخری لیگ میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) سے مقابلہ کرے گی۔ دونوں ٹیمیں پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں، اس لئے میچ نمبر۶۸؍ صرف وقار کی جنگ ہے۔ تاہم، اس سال کے ٹورنامنٹ میں متضاد کارکردگی کے باوجود دونوں فرنچائزی مثبت انداز میں اپنی مہم کا اختتام کرنا چاہیں گی۔ سن رائزرس حیدرآباد نے خراب شروعات کے بعد اپنے گزشتہ ۴؍ میں سے ۳؍ میچ جیت کر شاندار واپسی کی ہے۔ اپنے پچھلے میچ میں، حیدرآباد نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ۴۲؍ رن سے شاندار فتح کامیابی حاصل کی، جس میں ایشان کشن نے۴۸؍ گیندوں پر۹۴؍ رن کی طوفانی اننگز کھیلی۔ اوپنر ابھیشیک شرما کے شاندار فارم نے ٹیم کی واپسی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جنہوں نے۱۹۳؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے۱۲؍ اننگز میں ۴۰۷؍ رن بنائے ہیں۔ ادھر، دفاعی چمپئن کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اس سیزن میں مستقل فارم حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور۱۳؍ میچ میں صرف ۵؍ فتوحات کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ۷؍ویں مقام پر ہے۔ آر سی بی کے خلاف ان کا حالیہ میچ بارش کی نذر ہو گیا، جس سے ان کی پلے آف کی امیدیں دم توڑ گئیں۔