Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش: ملک کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کر دیا گیا: محمد یونس پر شیخ حسینہ کے الزامات

Updated: May 25, 2025, 4:06 PM IST | Dhaka

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس نے دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔

Sheikh Hasina and Muhammad Yunus. Photo: INN.
شیخ حسینہ اور محمد یونس۔ تصویر: آئی این این۔

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے درمیان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ نے عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس نے دہشت گردوں کی مدد سے بنگلہ دیش کے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ اس میں کئی ایسی تنظیمیں ہیں جن پر عالمی پابندی لگی ہے۔ شیخ حسینہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ یونس امریکہ کے اشارے پر ملک کو فروخت کر رہے ہیں اور دہشت گردوں کی مدد سے اقتدار چلا رہے ہیں۔ ’اے بی پی‘ کے مطابق شیخ حسینہ نے اپنے فیس بُک پوسٹ میں کہا کہ یونس نے اقتدار میں آنے کیلئے غلط لوگوں کی مدد حاصل کی، جن سے اب تک ہم نے بنگلہ دیش کے لوگوں کی حفاظت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد اور بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان نے امریکہ کو سینٹ مارٹن جزیرہ دینے سے انکار کر دیا تھا اور اس کی وجہ سے انہیں اپنی جان گنوانی پڑی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ اور یورپی یونین میں ٹیرف جنگ کے آثار

شیخ حسینہ نے اپنے پوسٹ میں آگے لکھا، ’’صرف ایک دہشت گردانہ حملے کے بعد ہم نے سخت قدم اٹھائے۔ کئی لوگوں کو گرفتار کیا لیکن اب بنگلہ دیش کی جیلیں خالی ہیں۔ یونس نے ایسے سبھی لوگوں کو رہا کر دیا ہے اور اب بنگلہ دیش میں ان دہشت گردوں کا ہی راج ہے۔ ‘‘شیخ حسینہ نے مزید کہا کہ ہمارے عظیم بنگالی قوم کا آئین جسے ہم نے طویل جدوجہد اور مکتی سنگرام سے حاصل کیا ہے، اس انتہا پسند رہنما کو، جس نے غیر قانونی طور پر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، آئین کو چھونے کا حق کس نے دیا؟ شیخ حسینہ نے کہا کہ یونس کو چیف ایڈوائزر کے عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے اور وہ بے وجود ہیں۔ شیخ حسینہ نے الزام لگایا کہ یونس نے عوامی لیگ پر پابندی لگا دی ہے۔ 
واضح رہے کہ شیخ حسینہ کے بنگلہ دیش کا اقتدار چھوڑنے کے بعد سے وہاں عدم استحکام ہے۔ ملک میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف بغااوت ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ہندوستان میں پناہ لینی پڑی۔ ۲؍اگست۲۰۲۴ء کو بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ ہوا جس کے بعد سے شیخ حسینہ ہندوستان میں ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK