آئی پی ایل کے میچ میں لکھنؤ نے گجرات کو ۶؍وکٹ سے مات دی۔ نکولس اور ایڈن کے نصف سیکڑے۔
EPAPER
Updated: April 13, 2025, 11:26 AM IST | Lucknow
آئی پی ایل کے میچ میں لکھنؤ نے گجرات کو ۶؍وکٹ سے مات دی۔ نکولس اور ایڈن کے نصف سیکڑے۔
نکولس پورن (۶۱) اور ایڈن مارکرم (۵۸) کی شاندار اننگز کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سنیچر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۲۶؍ویں میچ میں گجرات ٹائٹنس کو ۳؍ گیندیں باقی رہتے ۶؍ وکٹ سے شکست دے دی۔ لکھنؤ سپر جائنٹس کی ۶؍ میچوں میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے۔
۱۸۱؍رن کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کیلئے ایڈن مارکرم اور کپتان رشبھ پنت کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کی اور پہلے وکٹ کیلئے۶۵؍ رن جوڑے۔ رشبھ پنت ۲۱؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکرم اور پورن کی جوڑی نے دوسرے وکٹ کیلئے۵۸؍ رن کا اضافہ کیا۔ ۱۲؍ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے مارکرم کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ مارکرم نے ۳۱؍ گیندوں پر ۹؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۸؍ رن بنائے۔ پورن نے۳۴؍ گیندوں پر ایک چوکے اور ۷؍ چھکوں کی مدد سے۶۱؍ رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر ۷؍رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ لکھنؤ سپر جائنٹس نے۱۹ء۳؍ اوور میں ۴؍ وکٹ پر ۱۸۶؍ رن بنا کر ۶؍ وکٹ سے میچ جیت لیا۔ آیوش بدونی۲۰؍ گیندوں میں ۲۸؍ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ گجرات ٹائٹنس کی جانب سے پرسدھ کرشنا نے ۲؍ وکٹ لئے۔
اس سے قبل کپتان شبھمن گل (۶۰؍رن) اور سائی سدرشن (۵۶؍رن) کی نصف سنچریوں کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء کے ۲۶؍ویں میچ میں سنیچر کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف جیت کیلئے ۱۸۱؍رن کا ہدف دیا۔ سنیچر کو لکھنؤ سپر جائنٹس کے کپتان رشبھ پنت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کی شروعات کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنس کے سلامی بلے باز شبھمن گل اور سائی سدرشن نے پہلے وکٹ کیلئے ۱۲۰؍ رن کی شراکت کے ساتھ شاندار آغاز کیا۔ اویس خان نے ۱۳؍ویں اوور میں شبھمن گل کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا خاتمہ کیا۔ شبھمن گل نے۳۸؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۶۰؍رن بنائے۔ اگلے ہی اوور میں روی بشنوئی نے سائی سدرشن کو آؤٹ کر کے گجرات کو دوسرا بڑا جھٹکا دیا۔ سائی سدرشن نے ۳۷؍ گیندوں پر۷؍ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ۵۶؍رن بنائے۔ جوس بٹلر ۱۶؍رن اور واشنگٹن سندر ۲؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کے رن بنانے کی رفتار۲۵؍ رن کے وقفے میں ۴؍ وکٹ گنوائے۔