کنگنا رناؤت ہارر فلم ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ امریکی اداکار ٹیلر پوسی اور اسکارلیٹ روز بھی نظر آئیں گی۔
EPAPER
Updated: May 09, 2025, 7:05 PM IST | Mumbai
کنگنا رناؤت ہارر فلم ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔ اس فلم میں ان کے علاوہ امریکی اداکار ٹیلر پوسی اور اسکارلیٹ روز بھی نظر آئیں گی۔
کنگنا رناؤت ہارر فلم’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ کے ذریعے ہالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’کنگنا رناؤت امریکی اداکار ٹیلرپوسی اور اسکارلیٹ روز اسٹال ون کے ساتھ اس ہارر فلم کی قیادت کریں گی۔‘‘ فلم کی کہانی ایک عیسائی جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکاری انوراگ ردرا نے انجام دی ہے جنہوں نے ’’لائن موویز‘‘ کی بانی اور صدر گاتھا تیواری کے ساتھ فلم کی اسکرپٹ بھی لکھی ہے۔ فلم کی شریک مصنفہ گاتھا تیواری نے کہا کہ ’’بلیسڈ بی دی ایول‘‘ جیسی اسکرپٹ کبھی کبھار لکھی جاتی ہیں۔ لائن موویز نے ایک دلچسپ کہانی پر فلم بنائی ہے جو تجسس سے بھرپور اور ڈرامائی ہے۔ فلم کے بین الاقوامی بازاروں میں جانے کے امکانات ہیں ،اسٹریمنگ میں بھی اور سیلنگ میں بھی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: نکھیل ناگیش بھٹ ہالی ووڈ کی سپر ہیرو فلم کی ہدایتکاری کریں گے
مداحوں کے ردعمل
کنگنا رناؤت کے مداح ہالی ووڈ میں ان کے کریئر کا آغاز کی خبر سن کر خوش ہیں۔ سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہونے کے بعد مداحوں کے ردعمل بھی سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۰۲۵ء کے چار ماہ: ہندی سنیما نے ایک ہزار کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا
ٹیلر پوسی اور اسکارلیٹ روز اسٹال ون کی اداکاری
کنگنا رناؤت کے علاوہ اس فلم میں ٹیلر پوسی بھی نظر آئیں گے جو ایم ٹی وی کے مشہور ٹی وی سیریل ’’ٹین وولف‘‘ میں اپنی اداکاری کیلئے مشہور ہیں۔ علاوہ ازیں اسکارلیٹ روس بھی فلم کا حصہ ہوں گی جنہوں نے کرائم کامیڈی فلم ’’ریچ می‘‘میں اداکاری کی تھی۔