Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایلون مسک دنیا کےغریب ترین بچوں کو قتل کررہے ہیں: یو ایس ایڈ بند کرنے پر بل گیٹس

Updated: May 09, 2025, 7:06 PM IST | New York

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔

Bill Gates and Elon Musk. Photo: INN.
بل گیٹس اور ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایلون مسک کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا امیر ترین آدمی امریکی بیرونی بجٹ میں کمی کرتے ہوئے دنیا کے غریب ترین بچوں کو قتل کر رہا ہے۔ فائنانشیل ٹائمز سے گفتگو میں ۶۹؍ سالہ ارب پتی بل گیٹس نے اپنی تمام دولت فلاحی کاموں میں خرچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا فلاحی ادارہ ۲۰۴۵ء تک۲۰۰؍ ارب ڈالر خرچ کرے گا اور وہ اپنی تمام قیمتی مصنوعات فلاحی کاموں کی مد میں خرچ کرنے کیلئے تیزی لا رہے ہیں۔ بل گیٹس نے مزید کہا کہ تمام جائیداد فلاحی کاموں میں خرچ کرنے سے کئی اہداف حاصل ہوں گے، پولیو اور ملیریا جیسے امراض کا خاتمہ، خواتین اور بچوں کی قابل علاج امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات روکنا اور دنیا میں غربت کا خاتمہ ہو سکے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا غزہ میں عبوری حکومت تشکیل دینے کا منصوبہ

ٹیک آئیکون کی جانب سے فلاحی کاموں میں تیزی لانے کا اعلان ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے دنیا بھر میں موذی امراض اور قحط روکنے کیلئے استعمال ہونے والے حکومتی امدادی فنڈز کی کٹوتی کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی حکومت کی جانب سے فنڈز کی کٹوتی دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی سربراہی میں کی جا رہی ہے اور یوایس ایڈ پروگرام کے تحت ہونے فلاحوں کاموں میں تقریباً۸۰؍ فیصد کمی لائی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK