Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کے پہلے میچ میں سوریہ کمار کپتان ہوں گے

Updated: March 20, 2025, 10:49 AM IST | Mumbai

ممبئی انڈینس کے باقاعدہ کپتان ہاردک پانڈیا پر پچھلے سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۴ء کے آخری میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی۔

Surya Kumar Yadav. Photo: INN
سوریہ کمار یادو۔ تصویر: آئی این این

ممبئی انڈینس کے باقاعدہ کپتان ہاردک پانڈیا پر پچھلے سال انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۴ء کے آخری میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے باعث آئی پی ایل کے اس سیزن میں ٹیم کی قیادت سوریہ کمار یادو کریں گے۔ ہاردک نے کہاکہ ’’یہ میرے کنٹرول سے باہر کی بات ہے۔ پچھلے سال آخری میچ میں ہم نے آخری اوور میں ۱ء۵؍ یا۲؍ منٹ کی تاخیر کی تھی۔ یہ بدقسمتی ہے، لیکن یہی ضابطہ ہے۔ ہمیں ضابطے کے مطابق عمل کرناہوگا۔ سوریہ ہندوستان کے کپتان ہیں اور جب میں موجود نہیں ہوں تو وہ بہترین متبادل ہیں۔ ‘‘ یاد رہے کہ ہاردک۲۹؍ مارچ کو گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) کے ساتھ احمد آباد میں ہونے والے دوسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ممبئی گھریلو میدان پر ۳۱؍ مارچ کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے ساتھ میچ کی میزبانی کرے گا۔ اس کے بعد ممبئی انڈینس۴؍اپریل کو لکھنؤ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے ساتھ اور۷؍ اپریل کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے خلاف اپنے گھریلو میدان پر کھیلے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK