کپتان رشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری (۶۸) اور ایڈن مارکرم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے ۵؍وکٹوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: April 05, 2026, 10:11 PM IST | Lucknow
کپتان رشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری (۶۸) اور ایڈن مارکرم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے ۵؍وکٹوں سے شکست دے دی۔
کپتان رشبھ پنت کی ناٹ آؤٹ نصف سنچری (۶۸) اور ایڈن مارکرم کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس نے سن رائزرز حیدرآباد کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں ایک گیند باقی رہتے ۵؍وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں لکھنؤ کی پہلی جیت ہے، جبکہ حیدرآباد کو دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Jhukega nahi Lala 🔥🤩 pic.twitter.com/18ConhfuXL
— Lucknow Super Giants (@LucknowIPL) April 5, 2026
۱۵۷؍ رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کا آغاز متوازن رہا۔ایڈن مارکرم اور مچل مارش نے پہلے وکٹ کے لیے ۳۷؍ رنز جوڑے۔ مچل مارش ۱۴؍ رنز بنا کر ایشان ملنگا کا شکار ہوئے۔ ایڈن مارکرم نے ۲۷؍ گیندوں پر ۶؍ چوکوں اور ۲؍ چھکوں کی مدد سے ۴۵؍ رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ انہیں ۱۰؍ویں اوور میں شیوانگ کمار نے آؤٹ کیا۔کپتان پنت نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور ۵۰؍ گیندوں پر۹؍ چوکوں کی مدد سے ۶۸؍ رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی۔ انہوں نے ۲۰؍ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی۔ حیدرآباد کی جانب سے ہرش دوبے نے ۲؍ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان ملنگا اور شیوانگ کمار کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
یہ بھی پڑھئے:لیزا مشرا نے۲۰۲۲ء میں ۶؍ ماہ تک آواز گنوا دینے کا انکشاف کیا
اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کی شروعات انتہائی مایوس کن رہی اور محض ۲۶؍ رنز پر اس کے ۴؍ بڑے بلے باز (ابھیشیک شرما، ٹریوس ہیڈ، ایشان کشن اور لیام لیو نگسٹن) پویلین لوٹ گئے۔محمد سمیع نے ۴؍اوور میں۹؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لے کر کمر ہی توڑ دی ۔ ہینرک کلاسن اور نتیش کمار ریڈی نے پانچویں وکٹ کے لیے۱۱۶؍ رنز کی بڑی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کو بحران سے نکالا۔کلاسن نے ۴۱؍گیندوں پر ۶۲؍ رنز اور نتیش ریڈی نے ۳۳؍ گیندوں پر ۵۶؍ رنز بنائے۔حیدرآباد نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر ۱۵۶؍ رنز بنائے۔ لکھنؤ کی جانب سے محمدسمیع، پرنس یادو اور اویش خان نے ۲۔۲؍ وکٹ حاصل کئے۔
یہ بھی پڑھئے:مصر کی ۱۸؍سالہ حنا گودا کی تاریخ ساز کارکردگی،افریقہ کے لیے تاریخ رقم
۱۵۶؍رنز کا دفاع کرنا مشکل تھا، لیکن بولرز نے لڑائی لڑی: ایشان کشن
سن رائزرز حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی اور ہار کی وجوہات پر روشنی ڈالی۔ ایشان نے تسلیم کیا کہ ۱۵۶؍ رنز کا مجموعہ اس پچ پر کافی نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ ’’یہ ایک اچھا مقابلہ تھا لیکن ہمارا ٹوٹل تھوڑا کم رہ گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ۲۶؍ رنز پر۴؍ وکٹ گرنے سے ٹیم شدید دباؤ میں آگئی تھی، لیکن انہوں نے ہینرک کلاسن اور نتیش ریڈی کی تعریف کی جنہوں نے ٹیم کو ۱۵۰؍رن کے پار پہنچایا۔ ایشان نے بولرز اور فیلڈرز کی ہمت افزائی کی، خاص طور پر ہرش دوبے کی بولنگ کو سراہا اور کہا کہ اس ٹوٹل کو آخری اوور تک لے جانا ٹیم کے لیے ایک مثبت پہلو ہے۔ انہوں نے حریف کپتان رشبھ پنت کے کھیل کی بھی تعریف کی، جنہوں نے وکٹیں گرنے کے باوجود اپنی ٹیم کو سنبھالا۔