Updated: March 31, 2026, 7:09 PM IST
| Guwahati
چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) پیر کو راجستھان رائلز کے خلاف۴ء۱۹؍ اوورز میں محض ۱۲۷؍ رنز پر سمٹ گئی۔ سی ایس کے کی خراب بیٹنگ کے درمیان جیمی اوورٹن نے تاریخ رقم کر دی۔ اوورٹن ۴۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ سی ایس کے کی طرف سے آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگز ہے۔
جیمی اوورٹن۔ تصویر:پی ٹی آئی
چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) پیر کو راجستھان رائلز کے خلاف۴ء۱۹؍ اوورز میں محض ۱۲۷؍ رنز پر سمٹ گئی۔ سی ایس کے کی خراب بیٹنگ کے درمیان جیمی اوورٹن نے تاریخ رقم کر دی۔ اوورٹن ۴۳؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یہ سی ایس کے کی طرف سے آٹھویں یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگز ہے۔
جیمی اوورٹن نے پیر کو بارس پارا کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائلز کے خلاف ۳۶؍ گیندوں میں ۲؍ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے ۴۳؍ رنز بنائے۔ ٹیم ۵ء۱۲؍ اوورز میں ۸۲؍ کے اسکور تک اپنے ۸؍ وکٹ گنوا چکی تھی، لیکن اوورٹن کی اس اننگز نے ٹیم کو ۱۲۷؍ رنز تک پہنچایا۔
اوورٹن سے پہلے یہ ریکارڈ مہندر سنگھ دھونی کے نام تھا، جنہوں نے ۲۰۲۴ءمیں وشاکھاپٹنم کے میدان پر دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے خلاف آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۷؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ پیر کو اس اننگز کے دوران جیمی اوورٹن نے انشول کمبوج کے ساتھ ۱۰؍ویں وکٹ کے لیے ۳۳؍ رنز کی شراکت کی۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں ۱۰؍ویں وکٹ کے لیے مشترکہ طور پر دوسری سب سے بڑی شراکت ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کن لوگوں کے سامنے خود کو کمتر محسوس کرتے ہیں
۲۰۲۴ء میں سن رائزرز حیدرآباد کی طرف سے کھیلتے ہوئے پیٹ کمنز اور وجے کانت ویاسکانت نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ۳۳؍ رنز بنائے تھے۔ اس فہرست میں شکھر دھون اور موہت راٹھی کی جوڑی سرفہرست ہے، جنہوں نے ۲۰۲۳ء میں پنجاب کنگز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ۵۵؍ رنز کی ناقابلِ شکست شراکت قائم کی تھی، حالانکہ اس میں صرف ایک رن موہت راٹھی کا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:سیکوریٹی پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی پر شاہین آفریدی پر جرمانہ
یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں راجستھان رائلز کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے تیسرا کم ترین اسکور بھی ہے۔ سی ایس کے ۲۰۰۸ء میں جے پور میں کھیلے گئے میچ کے دوران آر آر کے خلاف صرف ۱۰۹؍رن پر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ ۲۰۲۰ء میں ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ۲۰؍ اوورز میں۵؍وکٹ پر ۱۲۵؍رن کا اسکور بنایا تھا۔