انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے تاریخی میدان پر ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جہاں متوازن اور پُراعتماد پنجاب کنگز کا سامنا میزبان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سے ہوگا۔
EPAPER
Updated: April 02, 2026, 5:06 PM IST | Chennai
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے تاریخی میدان پر ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جہاں متوازن اور پُراعتماد پنجاب کنگز کا سامنا میزبان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سے ہوگا۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ۲۰۲۶ء میں ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے تاریخی میدان پر ایک دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جہاں متوازن اور پُراعتماد پنجاب کنگز کا سامنا میزبان چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سے ہوگا۔ پنجاب کی ٹیم اپنے افتتاحی میچ میں شاندار فتح اور کھلاڑیوں کی بہترین فارم کی بدولت اس مقابلے میں برتری کے ساتھ اتر رہی ہے جبکہ چنئی سپر کنگز اپنے ہوم گراؤنڈ پر پہلے میچ کی ناکامی کو پیچھے چھوڑ کر جیت کی راہ پر واپس آنے کے لیے کوشاں ہے۔
🦁s back at the grind #WhistlePodu #Yellove pic.twitter.com/5HftyHQSOb
— Chennai Super Kings (@ChennaiIPL) April 2, 2026
پنجاب کنگز اپنے پہلے میچ میں شاندار جیت کے بعد اس مقابلے میں اتر رہی ہے۔ کوپر کونوولی نے ۴۴؍ گیندوں پر ۷۲؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور دباؤ کی صورتحال میں استحکام برقرار رکھا۔ پربھسمرن سنگھ نے ۲۴؍ گیندوں پر ۳۷؍ رنز کی تیز رفتار اننگز کھیل کر ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، جبکہ کپتان شریاس ایّر نے بھی ۱۱؍ گیندوں پر۱۸؍ رنز بنا کر رن ریٹ کو برقرار رکھا۔
گیند بازی کے محاذ پر بھی پنجاب کے گیند بازوں نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے۔ وجے کمار ویشاک نے۴؍ اوورز میں۳۴؍ رن دے کر۳؍ وکٹ حاصل کئے اور اہم مواقع پر وکٹ لے کر حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ یزویندر چہل نے بھی کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے ۲۸؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ لئے جبکہ مارکو جانسن نے ایک وکٹ حاصل کر کے متاثر کیا۔
یہ بھی پڑھئے:راسی وین ڈر ڈوسن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
دوسری طرف، چنئی سپر کنگز اپنے مایوس کن پہلے میچ کی ہار سے ابھرنے کی کوشش کر رہی ہے، جہاں ان کا بّلے بازی کا شعبہ مجموعی طور پر ناکام رہا تھا۔ جیمی اوورٹن ٹیم کے لیے مثبت پہلو رہے، جنہوں نے ۳۶؍ گیندوں پر۴۳؍ رنز بنا کر گرتی ہوئی وکٹوں کے درمیان اننگز کو سنبھالا۔ کارتک شرما نے ۱۸؍ اور سرفراز خان نے۱۷؍ رنز جوڑے، لیکن کوئی بھی بّلے باز اپنی شروعات کو بڑے اسکور میں تبدیل نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھئے:عامر خان کی خواہش تھی کہ ’’ایک دن‘‘ ان کے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم ہو
گیند بازی کی بات کی جائے تو انشول کمبوج نے کسی حد تک مزاحمت کی اور ۳؍ اوورز میں ۲۷؍ رن دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ تاہم، مجموعی طور پر گیند بازی میں وہ دھار نظر نہیں آئی جس کی سی ایس کے کی پہچان رہی ہے۔ پنجاب کنگز اپنے فارم میں موجود کھلاڑیوں اور متوازن گیند بازی پر انحصار کرے گی، جبکہ چنئی سپر کنگز اپنے سینئر کھلاڑیوں، جن میں رتوراج گائیکواڈ اور سنجو سیمسن شامل ہیں، سے بہتر کارکردگی کی امید کرے گی تاکہ وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کر سکیں۔