ممبئی انڈینس کے خلاف مشکل مقابلے میں جیت کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد گھریلو میدان پر چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سنیچر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے میں پراعتماد دہلی کیپٹلس کا سامنا کرے گی۔
EPAPER
Updated: April 04, 2025, 9:43 PM IST | Chennai
ممبئی انڈینس کے خلاف مشکل مقابلے میں جیت کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد گھریلو میدان پر چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سنیچر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے میں پراعتماد دہلی کیپٹلس کا سامنا کرے گی۔
ممبئی انڈینس کے خلاف مشکل مقابلے میں جیت کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد گھریلو میدان پر چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) سنیچر کو انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے مقابلے میں پراعتماد دہلی کیپٹلس کا سامنا کرے گی۔ سی ایس کے کو لگاتار ۲؍ شکستوں کے بعد پریشانی کا سامنا ہے، وہیں دہلی نے اپنے آخری ۲؍ میچ جیت کر اپنا فارم دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔ ۵؍ بار کی چمپئن سی ایس کے کے سامنے سب سے بڑا مسئلہ ٹیم کمبی نیشن اور توازن درست کرنا ہے۔ ٹاپ آرڈر پاور پلے میں وکٹ بچانے اور دوسری ٹیموں کی طرح تیزی سے رن بنانے میں ناکام رہا ہے۔ یہ بھی تشویش کی بات ہے کہ درمیانی اوورس میں وقفے وقفے سے وکٹ گنوانے سے سی ایس کے کو پریشانی کا سامنا ہے۔ ٹاپ آرڈر نے ابھی تک اپنی صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ ٹیم انتظامیہ نے دیپک ہڈا کی جگہ راہل ترپاٹھی کو جگہ دی جو پہلے دو میچوں میں ناکام رہے لیکن وہ بھی موقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے۔ کپتان رتوراج گائیکواڑ اور راچن رویندرکے علاوہ، ٹاپ آرڈر سی ایس کے کو پریشان کر رہا ہے۔ پچھلے۳؍ میچوں میں، رتوراج نے لگاتار ۳؍ ٹاس جیتے تھے اور پہلے گیند بازی کا انتخاب کیا تھا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انہوں نے پہلے میچ میں بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ ایک نیا ایڈیشن تھا، نئی لائن اپ، نیا وکٹ تھا اوروہ یہ نہیں سمجھ سکے کہ یہ کیسا برتاؤ کرے گا۔ درمیانی اوورس میں وکٹوں کا گرنا باعث تشویش رہا۔
یہ بھی پڑھئے: بارسلونا کوپا ڈیل رے کے فائنل میں پہنچ گیا
اگر ممبئی انڈینس نے۱۵؍ سے ۲۰؍ اضافی رن بنا لیتے تو گھریلو میدان پر فتح کا تعاقب اور بھی مشکل ہوتا۔ تاہم فاتحانہ آغاز کے بعد لگاتار دو شکستوں نے ٹیم کی رفتار کو روک دیا ہے۔ ٹیم گھر پر آرسی بی سے بڑے فرق سے ہار گئی تھی، جس سے آرسی بی نے چنئی میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا۱۷؍ سال پرانا متھک توڑ دیا۔ اس کے بعد راجستھان رائلز سے قریبی فرق سے شکست نے ٹیم مینجمنٹ کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کے لئے متاثر کیا۔ چنئی کیلئے یہ اہم ہے کہ ٹاپ آرڈر فارم میں واپس آئے۔ اس کے علاوہ ڈیون کونوے کو ان فارم راچن رویندر کے ساتھ شامل کرنا زیادہ سمجھداری کی بات ہوگی۔ ٹیم انتظامیہ کو زیادہ متوازن مڈل آرڈر کے مسئلے پر بھی توجہ دینی چاہئے، جوخراب شاٹ سلیکشن کی وجہ سے وکٹ گنوانے کے بجائے درمیانی اوورس میں اسٹرائیک روٹیٹ کرے گا، جس کی وجہ سے ٹیم کو گزشتہ ۲؍ میچوں میں بھاری قیمت چکانی پڑی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ٹیبل ٹینس: رمن سبرامنین اور کرس فائفر بطور کوچ ڈیبیو کریں گے
تیز گیندباز خلیل احمد پاور پلے میں کامیابی دلانے میں ماہر ہیں، انہوں نے آئی پی ایل میں اب تک۲۵؍ سے زائد وکٹ حاصل کئے ہیں، جب کہ جیمی اوورٹن کی اپنی جگہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اسپن ڈپارٹمنٹ میں تجربہ کار آف اسپنر آر اشون اور رویندر جڈیجا کے ہاتھوں میں ہے، جب کہ بائیں ہاتھ کے اسپنر نور محمد اپنے شاندارویرییشن کے ساتھ پرپل کیپ ٹیبل میں سرفہرست ہیں۔دہلی کیپٹلس نے دو میچوں میں دو کامیابی حاصل کی ہے، جس میں آخری میچ میں ایل ایس جی کے خلاف ایک وکٹ کی معمولی جیت اور ابتدائی مقابلے میں ایس آرایچ پر جیت شامل ہے۔ دہلی کیپٹلس کے پاس کے ایل راہل اور تجربہ کار فاف ڈو پلیسس کے ساتھ زیادہ متوازن کمبی نیشن ہے۔