Inquilab Logo Happiest Places to Work

آئی پی ایل : کے کے آر کیسے پلے آف میں پہنچ سکتی ہے؟ تمام مساوات جانیے

Updated: May 21, 2026, 7:02 PM IST | Agency | Kolkata

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے شاندار واپسی کی ہے۔ ابتدائی ۶؍ مقابلوں میں مسلسل شکست کے بعد کے کے آر نے پچھلے۷؍ میچوں میں سے ۶؍ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Kolkata Team Players.Photo:X
کولکاتا کی ٹیم کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

آئی پی ایل ۲۰۲۶ء میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے شاندار واپسی کی ہے۔ ابتدائی ۶؍ مقابلوں میں مسلسل شکست کے بعد کے کے آر نے پچھلے۷؍ میچوں میں سے ۶؍ میں کامیابی حاصل کی ہے اور پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ کے کے آر کے ۱۳؍ میچوں میں اس وقت ۱۳؍پوائنٹس ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کے کے آر پلے آف کا ٹکٹ کیسے حاصل کر سکتی ہے۔
کے کے آر کا لیگ مرحلے کا آخری مقابلہ باقی ہے، جو وہ ۲۴؍ مئی کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف کھیلے گی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آخری چار میں پہنچنے کے لیے دہلی کیپیٹلز کے خلاف بڑی جیت درج کرنی ہوگی۔ تاہم، آخری میچ جیتنے کے بعد بھی کے کے آر کو دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔

 


اگر کے کے آر دہلی کیپیٹلز کو شکست دینے میں کامیاب رہتی ہے، تو پھر ٹیم کو دعا کرنی ہوگی کہ ممبئی انڈینز ۲۴؍مئی کو ہونے والے مقابلے میں راجستھان رائلز کو ہرا دے۔ اب اگر یہ دونوں مساوات کے کے آر کے حق میں جاتی ہیں، تو پھر ۲۳؍ مئی کو پنجاب کنگز (پی بی کے ایس) اور لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے درمیان ہونے والا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے لیے انتہائی اہم ہو جائے گا۔ اگر اس میچ میں ایل ایس جی، پی بی کے ایس کو شکست دے دیتی ہے، تو کے کے آر پلے آف کے آخری چار میں جگہ بنا لے گی۔

یہ بھی پڑھئے:آیوشمان کھرانہ کی فلم کی کمائی میں گراوٹ،جنوبی ہند کے آگے پھیکی پڑی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم


بدھ کے روز کولکاتا کے ایڈن گارڈنز میدان میں کھیلے گئے مقابلے میں کے کے آر نے ممبئی انڈینز (ایم آئی) کو ۴؍ وکٹوں سے شکست دی۔ کے کے آر کے کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے ایم آئی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کے سامنے ممبئی انڈینز کے بلے باز بے بس نظر آئے اور ٹیم ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں کے نقصان پر صرف ۱۴۷؍رنز بنا سکی۔

یہ بھی پڑھئے:بگڑتی معیشت کو سدھارنے کے لیے اقتصادی پالیسی میں وسیع تبدیلیاں ضروری: کانگریس


کے کے آر نے  ۱۴۸؍رنز کا ہدف ۵ء۱۸؍ اوورز میں۶؍وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کے کے آر کی جانب سے منیش پانڈے نے ۳۳؍ گیندوں پر ۴۵؍ رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ روومین پاول نے ۳۰؍ گیندوں پر ۴۰؍ رنز کا تعاون دیا۔ گیند بازی میں سنیل نرائن، سوربھ دوبے اور کارتک تیاگی نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ نرائن نے ۴؍ اوورز میں صرف ۱۳؍ رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ سوربھ نے ۳۴؍رنز دے کر ۲؍وکٹ حاصل کئے۔ دوسری جانب کارتک نے بھی ۲؍ وکٹ اپنے نام کئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK