Inquilab Logo

آئی پی ایل :جیت کی پٹری پر لوٹنا کولکاتا اور راجستھان کا مقصد

Updated: April 24, 2021, 1:57 PM IST | Agency | Mumbai

دونوں ہی ٹیموں کو ۳۔۳؍شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ کولکاتا کا ٹاپ آرڈر ناکام رہا ہے جبکہ راجستھان کے گیندباز جدوجہد کرنے پر مجبور ہیں۔ کولکاتا اور راجستھان فتح کیلئے بیقرار

Eoin Morgan.Picture:INN
کے کے آرکے کپتان ایون مورگن ۔تصویر :آئی این این

دوبار کے آئی پی ایل فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) اورایک بار کی فاتح راجستھان کی ٹیمیں یہاں سنیچر کو آئی پی ایل۱۴؍ کے۱۸؍ ویں مقابلے میں جیت کامزہ چھکنا چاہیں گی۔ کے کے آر جہاں ۳؍ تووہیں راجستھان لگاتار ۲؍مقابلے ہارکرآرہی ہے۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت کے ساتھ دوبیش قیمت پوائنٹس حاصل کرکے آگے کی جانب بڑھنا چاہیں گی۔
 کے کے آر اور راجستھان دونوں ٹیمیں اس وقت ۴؍میچوں میں۳؍ شکست اور ایک جیت کے ساتھ  صرف ۲؍ پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹی اور ۸؍ویں پوزیشن پر ہیں۔ یہاں سے ایک ٹیم کی فتح اور دوسری ٹیم کی شکست سے  مشکلات میں اضافہ ہونا طے ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدیں بھی ختم ہوجائیں۔ ایسی صورتحال میں دونوں ٹیمیں ہرحال میں یہ میچ جیتنا چاہیں گی۔دونوں ٹیموں کی طاقت اورکمزوری کی بات کریں تو اوپنر نتیش رانا کے علاوہ ابھی تک کے کے آر کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا ہے حالانکہ کے کے آر کے مڈل اور لوور آرڈر نے پچھلے میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے خلاف جس طرح کی بیٹنگ کی تھی، وہ کے کے آر کے لئے اچھااشارہ ہے، لیکن اس کا ٹاپ آرڈر ابھی بھی آؤٹ آف فارم  ہے۔ دوسری طرف راجستھان کی ٹیم میں اس سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرس مورس اور جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملر جیسے تجربہ کار بلے بازہونے کے باوجود ٹیم کی بلے بازی اور بولنگ میں بھی وہ دم نہیں دکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  وانکھیڈے جیسی پچ پر راجستھان نے ۴؍ میں سے صرف ایک میچ جیتا ہے۔ بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ راجستھان کی شکست کی وجہ پر اس پر لگاپاور پلے کا گہن ہے جودور نہیں ہورہاہے۔   پاور پلے میں یہ پوری طرح ناکام ثابت ہورہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK