ایلیمینیٹر میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کے خلاف کے کھیلتے ہوئے روہت شرما نے ٹی ۲۰؍ لیگ میں اپنے ۷۰۰۰؍رن بھی مکمل کئے۔
EPAPER
Updated: May 31, 2025, 2:01 PM IST | Agency | New Delhi
ایلیمینیٹر میں گجرات ٹائٹنس کی ٹیم کے خلاف کے کھیلتے ہوئے روہت شرما نے ٹی ۲۰؍ لیگ میں اپنے ۷۰۰۰؍رن بھی مکمل کئے۔
جمعہ کو گجرات ٹائٹنس کے خلاف کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر میں روہت شرما کی بدولت ممبئی انڈینس نے شاندار آغاز کیا۔ روہت نے سست آغاز کے بعد اپنے رنگ دکھائے اور پورے میدان پر شاٹس مارے۔ انہوں نے اپنی اننگز کے دوران ۳؍ بڑے ریکارڈس بھی بنائے۔ روہت کے پاس آئی پی ایل میں۳۰۰؍ سے زیادہ چھکے ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں ۷؍ ہزار رن بھی مکمل کر لئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ آئی پی ایل میں ۴۷؍ نصف سنچریاں بھی بنا چکے ہیں۔
آئی پی ایل میں ۷؍ ہزار رن مکمل کرلئے
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی۸۶۱۸؍ رن کے ساتھ سرفہرست ہیں، جو اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بنائے گئے سب سے زیادہ رن ہیں۔ روہت شرما۷۰۰۰؍ سے زائد رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے۷؍ ہزار رن کا یہ ہندسہ گجرات کی ٹیم کے خلاف ملاں پور گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے عبور کیا۔ شکھر دھون۶۷۶۹؍ رن کے ساتھ تیسرے، ڈیوڈ وارنر۶۵۶۵؍ رن کے ساتھ چوتھے اور سریش رائنا۵۵۲۸؍ رن کے ساتھ ۵؍ ویںنمبر پر ہیں۔
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کرس گیل نے لگائے ہیں جو ۳۵۷؍ ہیں۔ ان کے بعد روہت شرما نے ۳۰۰؍ سےز ائد چھکے لگائے ہیں۔ تیسرے نمبرپر کوہلی نے ۲۹۱؍چھکے لگائے ہیں۔
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں کوہلی سرفہرست ہیں۔ کوہلی نے۶۳؍ نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ روہت نے اپنی۴۷؍ویں نصف سنچری بنائی۔ اب وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔