Inquilab Logo

آج گجرات ٹائٹنس اور دہلی کیپٹلس کے مابین سبقت کی جنگ

Updated: April 17, 2024, 12:31 PM IST | Agency | Ahmedabad

آئی پی ایل کے اس سیزن میں دونو ں ٹیمیں ٹاپ ۴؍ میں شامل ہونے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔ گجرات کو محمد سمیع کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ دہلی بھی اس سیزن میں ناکام ہے۔

Delhi Capitals. Photo: INN
دہلی کیپٹلس۔ تصویر : آئی این این

مستقل مزاجی حاصل کرنے کیلئے گجرات ٹائٹنس (جی ٹی) اور دہلی کیپٹلس (ڈی سی ) دونوں بدھ کو یہاں ہونے والے انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میچ میں بہتر کارکردگی پیش کرنے اور ایک دوسرے کو شکست دینے کے ارادے سے میدان پر اتریں گے۔ 
 گزشتہ دو سال کی طرح گجرات ٹائٹنس ابھی تک شاندار کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ہے، حالانکہ ان کے پاس اپنی غلطیوں پر قابو پانے کیلئے ابھی کافی وقت ہے۔ گجرات ٹائٹنس نے ۱۰؍ اپریل کو ٹیبل ٹاپرس راجستھان رائلز کے خلاف آخری گیند پر کامیابی حاصل کی تھی اور اگر وہ اپنی مہم کو بحال کرنا چاہتے ہیں تو اسی طرح کی کارکردگی پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ 
 ٹیم نے اپنے پہلے ۶؍ میچوں میں سے صرف ۲؍ جیتے ہیں اور ۸؍ میچ باقی ہیں، شبھمن گل کی قیادت والی ٹیم کے پاس چیزوں کا رخ موڑنے کیلئے کافی وقت ہے۔ محمد سمیع کی غیر موجودگی ان کیلئے نقصان کا باعث رہی ہے اس کے باوجود انہیں اپنے بہترین دستیاب گیند بازوں کا صحیح استعمال کرنا ہو گا۔ اُمیش یادو اب تک ۷؍ وکٹ لے چکے ہیں لیکن فی اوور میں ۱۰؍ سے زیادہ رن دے چکے ہیں۔ میچ کے ابتدا میں ان کے ساتھ بولنگ کرنے والے اسپینسر جانسن اور تجربہ کار موہت شرما بھی اپنے اکنامی ریٹ کو بہتر کرسکتے ہیں۔ 
 اسٹار اسپنر راشد خان نے اپنی بہترین بولنگ کی ہے لیکن وہ اپنے کھاتے میں زیادہ وکٹ شامل کرنا چاہیں گے۔ گزشتہ میچ میں ان کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے سنسنی خیز کامیابی حاصل کی تھی اور ٹیم بھی بلے سے ان سے مزید رن کی توقع کرے گی۔ 
 دہلی کیپٹلس کے بارے میں بتائیں تو ٹیم فارم اور فٹنیس مسائل کی وجہ سے اب تک اپنے بہترین پلیئنگ الیون کو کھڑا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ۵؍ میچوں میں ۴؍ شکست کے بعد لکھنؤ سپر جائنٹس پر فتح سے ٹیم کا حوصلہ بلند ہوا ہے لیکن اگر وہ پلے آف میں جگہ بنانے کی دوڑ میں خود کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی غلطی کو سدھارتے ہوئے میچ جیتنا ہوگا۔ فٹ ہو کر واپس آنے والے کلدیپ یادو کی موجودگی نے بڑا فرق پیدا کیا ہے۔ اس گیند باز نے ۳؍ وکٹ لے کر لکھنؤ سپر جائنٹس کی بلے بازی پر قابو پالیا تھا۔ گجرات ٹائٹنس کیلئے ان کا سامنا کرنا مشکل ہو سکتا ہے، خاص طور پر ان کی گوگلی بلے بازوں کو پریشان کرسکتی ہے۔ دہلی کیپٹلس کو جیک فریزر میک گرک کی شکل میں تیسرے نمبر پر ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے اور ٹیم امید کرے گی کہ آسٹریلیائی اپنے پہلے آئی پی ایل میچ کی کامیابی کو آگے بڑھائے۔ 
 اینرچ نورتجے گزشتہ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے جن کی گیندوں نے اب تک بلے بازوں کو تباہ کیا ہے۔ مکیش کمار نے ۵؍ میچوں میں فی اوور۱۰؍ رن دیئے ہیں اور وہ لکھنؤ کے خلاف میچ میں بھی بہت مہنگے ثابت ہوئے تھے۔ ٹیم کیلئے سب سے مثبت چیز کپتان رشبھ پنت کی بلے بازی کی شکل رہی ہے جو ہر میچ کے ساتھ بہتر سے بہتر ہو رہی ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ سنجو سیمسن اور ایشان کشن جیسے کھلاڑیوں سے سخت مقابلے کے باوجود پنت ہندوستان کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنانے کی اچھی پوزیشن میں ہیں۔ دہلی کیپٹلس میں ہندوستانی بلےبازی صلاحیت کی کمی ہے، اس لئے ٹیم ڈیوڈ وارنر جیسے کھلاڑیوں پر منحصر ہے اور بلے باز بھی آخری ۳؍ میچوں میں زیادہ حصہ نہ دینے کے بعد متاثر کرنے کیلئے بے چین ہوں گے۔ 
ممکنہ ٹیمیں  
گجرات ٹائٹنس: شبھمن گل (کپتان)، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، رِدھیمان ساہا، رابن منز، کین ولیمسن، ابھینو میندھر، بی سائی سدرشن، درشن نالکنڈے، وجے شنکر، عظمت اللہ عمرزئی، شاہ رخ خان، جینت یادو، راہل تیوتیا، کارتھ تیوتیا تیاگی، ششانت مشرا، اسپینسر جانسن، نور احمد، سائی کشور، اُمیش یادو، راشد خان، جوشوا لٹل، موہت شرما اور مانو ستھار۔ دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت (کپتان)، ڈیوڈ وارنر، پرتھوی شا، سواستیک چکارا، یش دھول، اینرچ نورتجے، ایشانت شرما، جھائے رچرڈسن، خلیل احمد، کلدیپ یادو، مکیش کمار، پروین دوبے، رسیک ڈار، وکی اوستوال، اکشر پٹیل، جیک فریزر گرک، للت یادو، مشیل مارش، سمیت کمار، ابھیشیک پورل، کمار کشاگرا، رکی بھوئی، شائی ہوپ، ٹرسٹن اسٹبس۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK