Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایران اسرائیل کشیدگی: نورا فتحی کی امن اپیل پر سوشل میڈیا تنازع

Updated: March 04, 2026, 4:00 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ اور رقاصہ نورا فتحی نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران عالمی امن اور اتحاد کی اپیل کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کیا۔ تاہم ان کی اس اپیل پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے اور بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں نورا نے ایک اور ویڈیو جاری کر کے واضح کیا کہ وہ امن کے مؤقف پر قائم ہیں اور ان کا پیغام دنیا بھر کے لوگوں کے لیے تھا۔

Actress Nora Fatehi. Photo: INN
اداکارہ نورا فتحی۔تصویر: آئی این این

نورا فتحی جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ محفوظ ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے دنیا بھر کے لوگوں میں خوف اور بے یقینی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو سب سے زیادہ امن، اتحاد اور استحکام کی ضرورت ہے۔ نورا کے مطابق:’’دنیا بھر میں لوگ اس غیر یقینی صورتحال سے خوفزدہ ہیں۔ ہر انسان دراصل امن اور استحکام ہی چاہتا ہے۔‘‘ نورا کے پہلے ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے ان کے پیغام کو سراہا جبکہ بعض نے ان پر تنقید بھی کی۔ اس کے بعد اداکارہ نے ۳؍ مارچ کو ایک اور ویڈیو جاری کیا جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ان کی اپیل صرف امن اور اتحاد کے لیے تھی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

اپنے نئے ویڈیو میں نورا نے ان افراد کو مخاطب کیا جنہوں نے ان کے پیغام کو غلط سمجھا۔ انہوں نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ بہت سے لوگوں نے سمجھنے اور سننے کی صلاحیت کھو دی ہے۔ یہ وہ مہارتیں ہیں جو ہم اسکول میں سیکھتے تھے — تنقیدی سوچ، پڑھنے کی صلاحیت اور دوسروں کو سننے کا حوصلہ۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دور میں لوگ اکثر مکمل بات سمجھے بغیر ردعمل دینے لگتے ہیں۔ نورا فتحی نے واضح کیا کہ وہ عالمی امن کے مؤقف پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی شخص امن کی اپیل سے پریشان ہوتا ہے تو اسے اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ کو اس بات سے مسئلہ ہے کہ لوگ امن کی بات کریں، تو آپ کو خود کو چیک کرنے کی ضرورت ہے۔ اخلاقی طور پر شاید کہیں کچھ غلط ہے۔‘‘ اداکارہ نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ آج کی دنیا میں صورتحال اس حد تک پیچیدہ ہو گئی ہے کہ امن کی بات کرنا بھی بعض لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ حیران کن ہے کہ ہم ایسی دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں اگر آپ عالمی امن کی بات کریں تو لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’ویلکم ۴‘‘ میں انل کپور اور اکشے کمار کی ایک ساتھ واپسی کا اشارہ

نورا نے بتایا کہ انہوں نے یہ ویڈیو اس وقت بنایا جب وہ نماز ادا کرنے کے بعد افطار کی تیاری کر رہی تھیں۔ ان کے مطابق اس لمحے انہوں نے دنیا کے حالات پر غور کیا اور محسوس کیا کہ لوگوں کو نفرت کے بجائے اتحاد کی طرف بڑھنا چاہیے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ اگر عالمی امن اور اتحاد آپ کو منفی طریقے سے متحرک کر رہا ہے تو براہ کرم خود پر غور کریں۔‘‘
واضح رہے کہ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ میں صورتحال مسلسل خراب ہو رہی ہے۔ عالمی سطح پر کئی شخصیات اور لیڈرامن اور مذاکرات کی اپیل کر رہے ہیں۔
کام کے محاذ پر نورا فتحی کو آخری بار آیوشمان کھرانہ اور رشمیکا مندانا کے ساتھ فلم ’’تھاما‘‘ میں دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے گانے ’’دلبر کی آنکھ‘‘ میں خصوصی کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK