Inquilab Logo

ایرانی ٹرافی : ریسٹ آف انڈیا اور سوراشٹر کے درمیان زبردست گھمسان متوقع

Updated: October 01, 2022, 1:22 PM IST | Agency | Rajkot

پجارا اپنی ٹیم کیلئے اچھی اننگز کھیلنا چاہیں گے۔ ریسٹ آف انڈیا میں سرفرازخان، یشسوی جیسوال ، یش دھول اور عُمران ملک جیسے نوجوان کھلاڑی

Sarfaraz Khan .Picture:INN
سرفرازخان ۔ تصویر:آئی این این

تجربہ کار بلے باز چتیشور پجارا سنیچر کو یہاں ایرانی ٹرافی کے میچ میں سوراشٹر کے خلاف ریسٹ آف انڈیا کے خلاف مقابلہ کرتے ہوئے ایک متاثر کن دستک کے ساتھ قومی ٹیم کے منصوبوں میںشامل  رہنے کی کوشش کریں گے۔ اس میچ کیلئے ریسٹ آف انڈیا  میں ۵؍ ماہر اوپنرس کو جگہ ملی ہے۔ مدھیہ پردیش۲۲۔۲۰۲۱ءکی رنجی ٹرافی کی چمپئن ہے لیکن سوراشٹر۲۰۔۲۰۱۹ء کی چمپئن  ہونے کے ناطے، ایرانی ٹرافی کا یہ میچ کھیل رہی ہے کیونکہ یہ میچ کووڈ۱۹؍ کی وجہ سے لگاتار دو سیزن تک نہیں ہو سکا۔ وہ دن گئے جب ریسٹ آف انڈیا بمقابلہ رنجی  چمپئن میچ قومی ٹیم کا ٹرائل میچ تھا جہاں اچھی کارکردگی کو قومی ٹیم کےلئے  جگہ کی ضمانت سمجھا جاتا تھا۔ ایرانی کپ۲۰۲۲ء ان کھلاڑیوں کیلئے ایک موقع ہے جو قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ ٹیم کی حکمت عملی میں شامل  رہیں اور زیادہ تر کھلاڑی جو حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف `اے سیریز کا حصہ تھے انہیں ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ سوراشٹر کے پاس پجارا کی شکل میں  تجربہ کار ٹیسٹ کھلاڑی ہیں جو بنگلہ دیش میں سیریز سے قبل ٹیم میں اپنا دعویٰ مضبوط کرنا چاہیں گے۔ پجارا نے سرخ گیند اور سفید گیند (لسٹ اے) دونوں میں سسیکس کیلئے کھیلا تھا لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا سلیکٹرس ٹیسٹ میچ میں ان کے ساتھ قائم رہیں گے۔ تاہم، پجارا نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر بہت زیادہ رن بنائے ہیں اور وہ عمران ملک، کلدیپ سین اور ارجن ناگواس والا جیسے نوجوان تیز گیند بازوں کے علاوہ آر سائی کشور اور سوربھ کمار جیسے ابھرتے ہوئے اسپنرس کی مشکلات میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ ریسٹ آف انڈیا میں  اوپننگ کا مسئلہ نہیں ہے اس کے سبھی کھلاڑی  اچھے فارم میں ہیں۔ ٹیم میں ۵؍ اوپنرس کو جگہ ملی ہے۔ پریانک پنچال اور ابھیمنیو ایشورن کی انڈیا `اےکی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ `اے کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دلیپ ٹرافی کے فائنل میں یشسوی جیسوال نے۲۶۵؍ رن بنائے۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ اوپنر مینک اگروال ہیں جو قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش کر رہے ہیں۔ نوجوان یش دھول بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے اپنے ڈیبیو سیزن میں ۵؍ فرسٹ کلاس میچوں میں۷۷۰؍ رن بنائے۔وکٹ کیپر کے ایس  بھارت کے علاوہ ٹیم میں صرف کپتان ہنوما وہاری اور ان فارم سرفراز خان ہی دو ماہر بلے باز ہیں۔سرفراز خان نے دلیپ ٹرافی کے فائنل میںسنچری بنائی تھی۔ سوراشٹر کے بولنگ اٹیک کی قیادت جے دیو انادکٹ کریں گے۔ ٹیم میں چیتن سکاریا بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK