Inquilab Logo

عرفان پٹھان کی ڈریم آئی پی ایل ٹیم میں کوہلی اورروہت شرما شامل نہیں

Updated: November 20, 2020, 1:07 PM IST | Agency | New Delhi

سابق ہندوستانی آل راونڈر اور کرکٹ کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے اپنی آئی پی ایل ڈریم ٹیم بنائی ہے۔ اپنی اس ٹیم میں عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو باہر کردیا ہے

Irfan Pathan .Picture :INN
عرفان پٹھان۔ تصویر:آئی این این

سابق ہندوستانی آل راونڈر اور کرکٹ کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے اپنی آئی پی ایل ڈریم ٹیم بنائی ہے۔ اپنی اس ٹیم میں عرفان پٹھان نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی اور ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو باہر کردیا ہے۔ آئی پی ایل ۲۰۲۰ء میں وراٹ کوہلی اپنی ٹیم کو پلے آف تک لے گئے اور روہت شرما نے آئی پی ایل کا پانچواں خطاب اپنے نام کیا۔ باوجود اس کے عرفان پٹھان کی آئی پی ایل۲۰۲۰ء  ٹیم میں ان دونوں عظیم کھلاڑیوں کو جگہ نہیں مل پائی ہے۔انڈین پریمیر لیگ کا سفر۱۰؍ نومبر کو ختم ہوچکا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹل کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر پانچویں بار خطاب اپنے نام کیا۔ آئی پی ایل کا۱۳؍ واں سیزن ختم ہونے کے بعد کئی سابق کھلاڑیوں اور کرکٹ ماہرین نے اپنی اپنی آئی پی ایل۲۰۲۰ء ٹیمیں بنائی ہیں۔ اب اس لسٹ میں عرفان پٹھان کا نام بھی جڑ گیا ہے۔ اے بی  ڈی ولیئر س ڈی ولیئرس کو مڈل آرڈر میں رکھتے ہوئے عرفان پٹھان نے تھری ڈائے مینشن پلیئر کیرون پولارڈ کو آئی پی ایل۲۰۲۰ء  کا کپتان بنایا۔  انہوں نے کہاکہ’’میں چاہوں گا کہ کیرون پولارڈ نمبر پانچ پر بلے بازی کریں۔ وہ میری ٹیم کے کپتان بھی ہوں گے۔ میرے پاس ہاردک پانڈیا کے طور پر متبادل تھا، لیکن وہ گیند بازی نہیں کر رہے ہیں۔ پولارڈ گیند بازی کے ساتھ کپتانی کا کردار نبھائیں گے۔ وہ شاندار فیلڈر ہیں، لہٰذا میں تھری ڈائےمینشنل پلیئر کو منتخب کروں گا۔ انہوں نے اپنی مارکس اسٹوئنس، راہل تیوتیا، یجویندر چہل، کگیسو رباڈا، جسپریت بمراہ، اور محمد شامی کے ساتھ پوری کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK