اس علیحدگی کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر نےطے کرلیا ہے اور فرنچائز ی کو بھی یہی بتا دیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 8:33 PM IST | Chennai
اس علیحدگی کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر نےطے کرلیا ہے اور فرنچائز ی کو بھی یہی بتا دیا ہے۔
کیا آر اشون اور چنئی سپر کنگز کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے؟ اگرچہ ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے، چنئی سپر کنگز کے کیمپ میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت سے لگتا ہے کہ روی چندرن اشون چنئی سپر کنگز کی فرنچائزی سے الگ ہو سکتے ہیں۔ اس ناگزیر علیحدگی کی صحیح وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ تجربہ کار آف اسپنر نےطے کرلیا ہے اور فرنچائز ی کو بھی یہی بتا دیا ہے۔
حالانکہ انہیں سی ایس کے کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کوئی اشارے ملے ہیں یا نہیں، یہ معلوم نہیں ہے، لیکن جیسا کہ ایک ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے۔ چنئی سپرکنگزکے اعلیٰ حکام اور کھلاڑی، بشمول موجودہ اور سابق کپتان ایم ایس دھونی اور روتوراج گائیکواڑ، گزشتہ کچھ دنوں سے چنئی میں ملاقات کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ فرنچائزی نے آنے والے سیزن کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ہوگا۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک ناگزیر اقدام ہے کیونکہ تجربہ کار اسپنرچنئی سپرکنگز اکیڈمی میں ڈائریکٹر آف آپریشنز کے طور پر اپنا کردار چھوڑ سکتے ہیں، وہ عہدہ جس پر وہ گزشتہ ایک سال سے فائز ہیں۔
یہ بھی پڑھئیے:کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال میں ہیٹ ٹرک
اگر وہ کسی اور فرنچائز ی میں شامل ہوتے ہیں توسی ایس کے کے کردار کو جاری رکھنے سے مفادات کے تصادم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے، جس سے وہ بچنے کے خواہاں ہیں۔۲۲۱؍ میچوں میں۱۸۷؍ وکٹ اور۸۳۳؍ رن کے ساتھ، تجربہ کار اشون کو یقین ہے کہ آئی پی ایل سرکٹ میں خریدار مل جائے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ آیا کھلاڑی کو کسی اور فرنچائزی میں فروخت کیا جائے گا یا وہ نیلامی میں جائیں گے یہ اب تک طے نہیں ہوسکاہے۔ انہوں نے گزشتہ سیزن میں فرنچائزی کے لیے ۹؍ میچ کھیلے ہیں۔ اشون کو چنئی سپر کنگز نے۹ء۷۵؍ کروڑ روپے میں خریدا، جس سے ۹؍ سال بعد ان کی ہوم فرنچائزی میں واپسی ہوئی۔ ۲۰۱۶ء اور ۲۰۲۴ء کے درمیان، انہوں نے دہلی کیپٹلس، پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے لیے کھیلا۔
تجربہ کار آف اسپنر نے اپنا آئی پی ایل سفر چنئی سپر کنگز کے ساتھ شروع کیاتھا، جہاں انہوں نے اپنے پہلے ۸؍ سیزن (۲۰۱۵۔۲۰۰۸ء) ایم ایس دھونی کی قیادت والی ٹیم کے ساتھ گزارے۔ انہوں نے اپنا آغاز۲۰۰۹ء میں کیا تھا۔ یہ خبر ایک دن بعد سامنے آئی جب رپورٹس میں بتایا گیا کہ سنجو سیمسن نے راجستھان رائلز کی فرنچائزی سے انہیں ریلیز کرنے کی درخواست کی ہے۔