انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اپنے ہم وطن ساتھی ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نمبر ون ٹی۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 01, 2026, 9:05 PM IST | Dubai
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اپنے ہم وطن ساتھی ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نمبر ون ٹی۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی۲۰؍ رینکنگ میں ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن اپنے ہم وطن ساتھی ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے نمبر ون ٹی۲۰؍ بلے باز بن گئے ہیں۔اس نئی درجہ بندی کے بعد اب دونوں ہندوستانی بلے بازوں کے درمیان محض ۷؍ ریٹنگ پوائنٹس کا معمولی فرق رہ گیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی ایشان کشن، ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادو اور ابھیشیک شرما کے بعد ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل کرکٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز بننے والے چوتھے ہندوستانی مرد کرکٹر بن گئے ہیں۔
𝑹𝒊𝒔𝒊𝒏𝒈 𝒕𝒐 𝒕𝒉𝒆 𝒕𝒐𝒑 ⭐
— ICC (@ICC) July 1, 2026
Ishan Kishan reaches the No.1 spot in the ICC Men`s T20I Batting Rankings 👏
Read more ➡️ https://t.co/KoXIJ9D3PM pic.twitter.com/0z5Q513cYt
ایشان کشن نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً ۲۰۰؍ کے طوفانی اسٹرائیک ریٹ سے ۳۱۷؍ رنز بنائے تھے، جس کا صلہ انہیں اس رینکنگ کی صورت میں ملا ہے۔ ہندوستان کے خلاف حالیہ سیریز میں تاریخی جیت درج کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کو بھی اس رینکنگ میں زبردست فائدہ ہوا ہے:لورکن ٹکرچار درجے ترقی کے ساتھ مشترکہ طور پر ۷۷؍ ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ راس اڈیئر چھ مقامات کی چھلانگ لگا کر ۸۴؍ ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سیریز میں ۴؍ وکٹ لینے والے آئرش بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اپنے کریئر کی بہترین ۲۵؍ ویں رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:رکول پریت کی ۲۰۱۷ء کی باکس آفس پر فلاپ فلم یوٹیوب پر تاریخ رقم کر گئی
ہندوستانی آل راؤنڈر شیوم دوبے بھی تین درجے بہتری کے ساتھ آل راؤنڈرز کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا میں بھی بڑے الٹ پھیر دیکھنے کو ملے ہیں۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ٹریوس ہیڈ اپنے کریئر میں پہلی بار دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بلے باز بن گئے ہیں۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے بعد ہیری بروک دوسرے اور جو روٹ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندر (ساتویں)، ڈیرل مچل (گیارہویں) اور ڈیوون کونوے پندرہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مصر کے ’کنگ‘ کی واپسی: محمد صلاح نے فٹنیس حاصل کر لی، اگلا ہدف آسٹریلیا
ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں ہندوستان کے اسٹار اسپیڈ اسٹار جسپریت بمراہ نے ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ بولر کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز میٹ ہینری کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ حال ہی میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ کر اپنے شاندار کریئر کا اختتام کرنے میں کامیاب رہے۔