نیوزی لینڈ کیخلاف ہندستان کی سات وکٹ سے جیت میں پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد، کشن نے اس وقت کو یاد کیا جب انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے انہیں اعتماد واپس حاصل کرنے میں مدد دی۔
EPAPER
Updated: January 25, 2026, 11:50 AM IST | Raipur
نیوزی لینڈ کیخلاف ہندستان کی سات وکٹ سے جیت میں پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد، کشن نے اس وقت کو یاد کیا جب انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے انہیں اعتماد واپس حاصل کرنے میں مدد دی۔
ہندوستان کے سلامی بلے باز ایشان کشن نے کہا ہے کہ فارم میں واپسی اور قومی ٹیم میں جگہ ملنے کی وجہ ایک آسان سا سوال تھا جو انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے دوران خود سے پوچھا تھا: کیا میں دوبارہ سب سے اعلیٰ سطح پر کارکردگی دکھا سکتا ہوں ؟ نیوزی لینڈ کیخلاف ہندستان کی سات وکٹ سے جیت میں پلیئر آف دی میچ منتخب ہونے کے بعد، کشن نے اس وقت کو یاد کیا جب انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا اور کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ نے انہیں اعتماد واپس حاصل کرنے میں مدد دی۔ انہوں نے کہا، میں صرف ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز بنانا چاہتا تھا۔ کبھی کبھی یہ اپنے لیے کرنا ضروری ہوتا ہے، اپنے سوالوں کے جواب دینا کہ آپ کیسے بیٹنگ کر رہے ہیں اور کیا آپ انڈیا کے لیے کھیلنے کے قابل ہیں۔ اسی لئے میرے لئے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور رنز بنانا ضروری تھا۔ کشن نے کہا کہ گھریلو ٹائٹل جیتنے سے بین الاقوامی اسائنمنٹ سے قبل ان کا اعتماد اور بڑھا۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ تھی کہ ہم نے ٹرافی بھی جیتی اور میں وہ اعتماد یہاں بھی لے آیا۔
یہ بھی پڑھئے: سپریم کورٹ نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی عرضی مسترد کر دی
اس لیے یہ میرے لیے کافی اچھا دن تھا۔ اپنی شاندار اننگز کے دوران تقریباً ۲۴۰؍ کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے کے باوجود، کشن نے کہا کہ انہوں نے بڑے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے جان بوجھ کر غیر ضروری رسک سے پرہیز کیا۔ واضح رہے کہ کپتان سوریہ کمار یادو کی ناقابلِ شکست جارحانہ اننگز اور ٹیم میں واپسی کرنے والے ایشان کشن کی طوفانی نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو ۷؍ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیریز میں ۰۔ ۲؍کی برتری حاصل کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے کپتان مچل سینٹنر اور رچن رویندرکی عمدہ اننگز کی بدولت ۲۰۸؍ رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا تاہم ہندوستانی ٹیم نے محض ۱۵ء۲؍اوورز میں ۲۰۹؍ رنز بنا کر ہدف بآسانی حاصل کر لیا۔ یہ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں ہندوستان کی جانب سے ۲۰۰؍ سے زائد رنز کا تیز ترین تعاقب بھی ہے جس نے رائے پور میں ٹیم انڈیا کو برتری دلادی۔