یسرائیل کاٹز کے مطابق اس کے اشارے ملے ہیں کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
EPAPER
Updated: November 26, 2026, 2:08 PM IST | Agency | Tel Aviv
یسرائیل کاٹز کے مطابق اس کے اشارے ملے ہیں کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل کے نگراں وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اس بات کے بھی اشارے ملے ہیں کہ تہران اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یسرائیل کاٹز نے منگل کو تل ابیب میں اپنے دفتر میں اسرائیلی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جون۲۰۲۵ء میں اسرائیل اور امریکہ کے ایران کی اہم جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد تہران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع نہیں کیا لیکن ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ ایسا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے لیکن اس پروگرام کی پیش رفت یا اس کے مقام کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کا امریکہ پر مہلک حملوں میں مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایران کو ایسے ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے اقدامات کرے گا۔ دوسری جانب اخبار ’دی ٹائمز آف اسرائیل‘ نے بدھ کو ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے ایران کی مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق علم تھا۔
اسرائیلی سرکاری نشریاتی ادارے ’کان‘ کی رپورٹ میں معاملے سے واقف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ۲۰۱۸ء میں اسرائیل کے ہاتھ لگنے والے ایران کے جوہری دستاویزات کے ذخیرے میں کیمیائی ہتھیاروں کے مبینہ پروگرام سے متعلق مواد بھی موجود تھا لیکن یہ دستاویزات ان فائلوں کے ساتھ نہیں لے جائی گئیں جن کا براہ راست تعلق ایران کے جوہری پروگرام سے تھا۔