Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرائیل کا اہم شہر حیفا لرز اُٹھا، ایرانی حملے میں ۴؍ ہلاک

Updated: April 07, 2026, 9:33 AM IST | Agency | Tehran

اتوار کو دیررات کامیاب حملے کے بعد تہران نے پیر کو پھر نشانہ بنایا، تل ابیب کا دفاعی نظام ناکام-

Rescue Workers After Pulling A Body From The Rubble.Photo;INN
بچاؤ کارکن ملبہ سے لاش نکال لینے کے بعد۔ تصویر:آئی این این
اسرائیل کا اہم شہر حیفاایران کے پے در پے حملوں کی زد پر ہے جنہیں روکنے میں تل ابیب کا فضائی دفاعی نظام بری طرح ناکام  ثابت ہوا ہے۔  اتوار کو دیر رات اسرائیل  کے بیلسٹک میزائل کی زد میں آنے والی عمارت سے پیر کی دوپہر تک ۴؍ لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق پہلے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش نکالی گئی جو عمر کی ۸؍ ویں دہائی میں تھے جبکہ کچھ ہی دیر بات  ۳۵؍ سال کی ایک اور خاتون اور ۴۰؍ کے ایک مرد کی لاش بچاؤ کام کے دوران ملبے سے نکلی ہے۔  اسی علاقے میں ایک اور حملے میں کئی  افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں۔ پیر کی شام تک یہاں بچاؤ کام جاری تھا اوراسی دوران تہران کی جانب سے پھر اس علاقہ پر میزائلوں کی بوچھار کردی گئی۔  ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق  ملبے سے آخری لاش حملے کے تقریباً۱۸؍گھنٹے بعد نکالی گئی۔
 
 
تحقیقات کے مطابق بیلسٹک میزائل کا وار ہیڈ(یعنی اس میں نصب بم) جس میں سیکڑوں کلوگرام بارود موجود تھا، ٹکرانے کے وقت نہیں پھٹاتاہم  میزائل کی شدید رفتار (کائنیٹک انرجی) کے باعث عمارت کی کئی منزلیں منہدم ہو گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق اگر وارہیڈ پھٹ جاتا تو نہ صرف پوری عمارت تباہ ہوجاتی بلکہ اردگرد کے مکانات کا نام ونشان مٹ جاتا۔ اسرائیلی بچاؤ کارکنوں نے اس آپریشن کو جنگ کے دوران سب سے مشکل کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا ہے کیونکہ  مذکورہ عمارت  کے کسی بھی وقت ڈھے جانے کا خطرہ ہے۔
 
 
اسرائیلی فوج کے مطابق میزائل فضا میں ہی ٹکڑوں میں بکھر گیا تھا، جس کی وجہ سے اس کا راستہ تبدیل ہو گیا اور دفاعی نظام اسے نشانہ بنانے میں ناکام رہا، دوسرا حملہ پیر کی صبح کیا گیا، جس میں ایک اور ایرانی میزائل نے اسی علاقے کو نشانہ بنایا، اس بار کلسٹر وارہیڈ استعمال کیا گیا، جس میںمتعدد افراد زخمی ہوئے، اس کے علاوہ مختلف مقامات پر چھوٹے دھماکے ہوئے، جن سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK