Inquilab Logo

صدمے سے نکلنا آسان نہیں :ہرمن

Updated: February 25, 2023, 12:35 PM IST | Cape Town

خواتین ٹیم انڈیا کی کپتان نے کہا: خود پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ میں اب بھی ہار کو بھولی نہیں ہوں

photo;INN
تصویر :آئی این این

گزشتہ رات آئی سی سی خواتین کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مایوس کن شکست کے بعد افسردہ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نہیں جانتی ہیں کہ وہ `جیت کے اتنے قریب آکر ہارنے کے جرم سے کب نکل پائیں گی۔ ہرمن پریت آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل کے دوران اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئیں۔ وہ بلے سے  اچھی رہی تھیں  اور ان کا بے وقت آؤٹ ہونا کھیل کا `ٹرننگ پوائنٹ  ثابت ہوا کیونکہ ٹیم صرف ۵؍ رن سے ہار گئی۔
 ہرمن پریت کوربخار اور `ڈی ہائیڈریشن  (جسم میں پانی کی کمی) کے باوجود اس ناک آؤٹ میچ میں کھیلنے کیلئے باہر آئیں اور۳۴؍ گیندوں پر۵۲؍ رن کی نصف سنچری اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح کے قریب لے آئے۔ انہوں نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ’’خود پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ نہیں معلوم لیکن میں اب بھی `ہینگ اوورمیں ہوں۔‘‘ میچ کے بعد کی انعامی تقسیم کی تقریب کے دوران انہوں نے اپنے آنسو چھپانے کیلئے سیاہ چشمہ پہناتھا۔ اس ہندوستانی ٹیم کو کئی میچوں میں قریب سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیم۲۰۱۷ء میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ سے ہار گئی تھی اور اسے۲۰۲۲ء میں برمنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں بھی قریبی شکست ہوئی تھی۔اس درد کو کپتان کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔ موگا کی اس خاتون کرکٹر نے کہا’’پتہ نہیں یہ کیسے ہو رہا ہے  لیکن اس شکست کے بعد جب ہم ڈریسنگ روم جائیں گے تب ہی پتہ چلے گا کہ اسے `بھولنے  میں مزید کتنے دن لگیں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے اچھا کرکٹ کھیلا۔ میں بس اتنا ہی کہہ سکتی ہوں۔ ہرمن پریت کے آؤٹ ہونے سے پہلے ہندوستانی کپتان اور جیمائمہ  روڈریگیز نے۴۱؍ گیندوں پر ۶۹؍ رن کی شراکت قائم کی تھی اس کے باوجود ہندوستان کی نمبر ایک آل راؤنڈر دپتی شرما ایک بار پھر اپنی `پاور ہٹنگ  کی مہارت دکھانے میں ناکام رہیں کیونکہ انہوں نے ۱۷؍ گیندوں پر۲۰؍رن  اسکورکیا۔انگلینڈ کی مردوں کی ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے ہرمن پریت کے رن آؤٹ کو `اسکول گرل کی غلطی قرار دیا۔ اس پر ہندوستانی کپتان نے پوچھا، ’’ `ایسا کہا؟ اچھا، مجھے نہیں پتہ۔ یہ سوچنے کا ایک طریقہ ہے۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے۔ میں نے کرکٹ میں کئی بار ایسا ہوتے  دیکھا ہے جب بلے باز رن لینے جاتا ہے تو کبھی بلہ پھنس جاتا ہے  لیکن میں کہوں گا کہ آج ہم بدقسمت تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK