پولارڈنے ۲۰۰۷ءمیں ویسٹ انڈیز کیلئےاپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انھوں نےاپنی مضبوط بلے بازی کی صلاحیت اور خاص طور پر فنشر کے طور پر پہچان حاصل کی۔
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 11:49 AM IST | Agency | New Delhi
پولارڈنے ۲۰۰۷ءمیں ویسٹ انڈیز کیلئےاپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انھوں نےاپنی مضبوط بلے بازی کی صلاحیت اور خاص طور پر فنشر کے طور پر پہچان حاصل کی۔
پولارڈنے ۲۰۰۷ءمیں ویسٹ انڈیز کیلئےاپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ انھوں نےاپنی مضبوط بلے بازی کی صلاحیت اور خاص طور پر فنشر کے طور پر پہچان حاصل کی۔ بلے بازی کے علاوہ پولارڈمیں باؤلنگ کی بھی کافی مہارت ہے اور وہ درمیانی رفتار سے گیند بازی کرتے ہیں۔ میچ کے آخری اوورز میں ان کی شراکت اکثر خاص ہوتی ہے، جہاں وہ اپنی دھماکہ خیز بلے بازی سے میچ کا رخ بدل سکتےہیں۔ کیرون پولارڈ کا کرکٹ کا سفر ویسٹ انڈیز اور بین الاقوامی کرکٹ کے لیے بہت متاثر کن رہاہے۔ ان کی بیٹنگ، باؤلنگ اور قائدانہ صلاحیتوں نےانہیں ایک عظیم کرکٹر بنا دیاہے۔ کیرون پولارڈ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے عظیم آل راؤنڈر اور شاندار فنشر رہےہیں۔ کرکٹ کے تئیں ان کا جذبہ اور لگن انہیں پوری دنیا میں ایک قابل احترام کھلاڑی بناتی ہے۔
کیرون پولارڈ۱۲؍مئی ۱۹۸۷ءکوپیدا ہوئے۔ ان کاتعلق ایک کرکٹرخاندان سے ہے، اور وہ چھوٹی عمر سے ہی کرکٹ کھیلتےآرہے ہیں۔ پولارڈ نے کلب کرکٹ میں کرکٹ کے سفر کا آغاز کیا اور اپنی بیٹنگ اورباؤلنگ کی زبردست مہارت کی وجہ سے جلد ہی ایک ابھرتے ہوئےاسٹار بن گئے۔ پولارڈ کا کرکٹ کریئر اتنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے غربت سے نکل کر کافی جدوجہد کے بعد کرکٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے خاندان نے کبھی بھی کرکٹ میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔ صرف ان کی جدوجہد نے ہی انہیں اس مقام تک پہنچا ہے جہاں وہ آج ہیں۔ کیرون پولارڈ ایک مشہور کرکٹر ہیں جو ویسٹ انڈیز کے لیے کھیلتے ہیں۔ وہ ایک شاندار آل راؤنڈر اور بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ پولارڈ میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھی مضبوط صلاحیتیں موجود ہیں۔
پولارڈ کو ان کی شاندار کرکٹ کی صلاحیت کے لیے کئی اعزازات مل چکے ہیں۔ انہیں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ آئی پی ایل میں ان کے کردار اور کامیابی نے انہیں عالمی کرکٹ کا آئیکون بنا دیا ہے۔
وزڈن نے انہیں دنیاکےمعروف ٹی۲۰؍کرکٹر کےخطاب سے نوازا۔ ارچ ۲۰۲۱ءمیں، سری لنکا کے خلاف ایک ٹی ۲۰؍ میچ میں، پولارڈ ہرشل گبز اور یوراج سنگھ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور میں ۶؍چھکے لگانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ کیرون پولارڈ کو کرکٹ کے علاوہ اور بھی شوق ہیں۔ وہ موسیقی کے دلدادہ ہیں۔ وہ اکثر میوزک اور ڈانس سےمتعلق ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتےہیں۔ اس کے علاوہ پولارڈ کو سیر و تفریح کا بھی شوق ہے اور وہ دنیا کے مختلف مقامات کی سیر کرکے اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ پولارڈ نے ہمیشہ ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت کی ہے۔ وہ اکثر نئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اپنے تجربے اور رہنمائی سے ان کا اعتماد بڑھاتے رہتے ہیں۔ وہ اسکواڈ کے سب سے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں اور ان کی رہنمائی کی صلاحیتوں سے ٹیم کو بلاشبہ بہت فائدہ بھی ہوا ہے۔ کیرون پولارڈ کا سفر ایک متاثر کن ہے، خاص طور پر ان کھلاڑیوں کے لیے جو اپنی محنت اور جدوجہد کے ذریعے اپنی پہچان بنانا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ کامیابی محنت کا نتیجہ ہے اور اعتماد برقرار رکھنا سب سے اہم ہے۔