اٹلی اور نیدرلینڈس نے ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
EPAPER
Updated: July 13, 2025, 11:19 AM IST | Hague
اٹلی اور نیدرلینڈس نے ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اٹلی اور نیدرلینڈس نے ہندوستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی مردوں کے ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اٹلی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی ہے۔ سوئزر لینڈ کے شہر ہیگ میں کھیلے جانےوالے کوالیفائر میچ میں نیدرلینڈس نے اٹلی کو ۹؍ وکٹ سے شکست دے دی جب کہ جرسی نے اسکاٹ لینڈ کو آخری گیند پر ایک وکٹ سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ پہلی بار مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ اٹلی کی کرکٹ ٹیم اور جرسی دونوں کے پوائنٹس ٹیبل پر۵۔ ۵؍ پوائنٹس تھے لیکن اٹلی نے بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر ورلڈ کپ کے مین راؤنڈ میں اپنی جگہ یقینی کر لی۔ اب تک مجموعی طور پر۱۵؍ ٹیمیں مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ ایسٹ ایشیا پیسیفک کوالیفائر سے ۳؍ اور افریقہ سے ۲؍ ٹیمیں ۲۰؍ ٹیموں کی حتمی فہرست مکمل کریں گی۔ اطالوی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورس میں ۷؍ وکٹ کے نقصان پر۱۳۴؍ رن بنائے۔ چھٹے اور ۷؍ویں نمبر پر موجود بلے بازوں نے اٹلی کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بین مانینٹی نے۳۰؍ اور گرانٹ اسٹورٹ نے۲۵؍ رن بنائے۔ روئےلوف وین ڈیر مروے نیدرلینڈس کے سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے۱۵؍ رن کے عوض۳؍ وکٹ حاصل کئے اور انہیں ’پلیئر آف دی میچ‘ سے نوازا گیا۔