• Tue, 16 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

محمد سراج کو پلیئر آف دی منتھ قراردیا گیا

Updated: September 16, 2025, 1:52 PM IST | Agency | Dubai

انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا اعتراف

Indian fast bowler Mohammad Siraj. Photo: INN
ہندوستانی تیز گیند باز محمد سراج۔ تصویر: آئی این این

ہندوستان کے تیز گیند باز محمد سراج کو انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر اگست کے مہینے کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا ہے۔ خواتین کے زمرے میں آئرلینڈ کی ٹاپ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگسٹ نے یہ اعزاز حاصل کیا۔
سراج نے نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری اور ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز جیڈن سیلز کو پیچھے چھوڑ کر’’آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ‘‘ کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد سراج نے کہا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے طور پر منتخب ہونا میرے لیے خاص اعزاز کی بات ہے۔ اینڈرسن تندولکر ٹرافی یادگار سیریز تھی اور یہ میرے کھیلے گئے اب تک کے سب سے دلچسپ میچوں میں سے ایک تھا۔ مجھے فخر ہے کہ میں کچھ اہم  اسپیلس کے ساتھ اپنا حصہ ڈال سکا۔ یاد رہے کہ  سراج کی شاندار کارکردگی نے ہندوستان کو اوول ٹیسٹ میچ ۶؍ رنز سے جیتنے میں مدد دی تھی ۔سراج نے کہا کہ ’’  یہ ایوارڈ اتنا ہی میرا ہے جتنا کہ میرے ساتھی اور معاون عملے کا ہے کیونکہ ان کی مسلسل حوصلہ افزائی اور مجھ پر ان کے یقین نے مجھے آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔ میں جب بھی ہندوستانی جرسی پہنوں گا، میں سخت محنت کرتا رہوں گا اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔‘‘۔ سراج کی شاندار کارکردگی نے ہندوستان  کو اوول ٹیسٹ میچ چھ رنز سے جیتنے میں مدد دی۔ 
  خواتین کے زمرے میں  آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ منتخب ہونے والی آئرلینڈ کی ٹاپ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگسٹ نے ہالینڈ کی آل راؤنڈر ایرس زوولنگ اور پاکستان کی وکٹ کیپر منیبہ علی کو سخت ٹکر دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ اگست میں پاکستان کے خلاف بین الاقوامی ٹی -۲۰؍سیریز میں حاوی رہنے والی پرینڈرگیسٹ نے یہ اعزاز حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’میں بہت خوش ہوں اور میں آئی سی سی اور ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی  جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں اور معاون عملے کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوںگی  جنہوں نے موسم گرما میں سخت محنت کی اور کچھ اہم سیریز جیتیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK