Inquilab Logo Happiest Places to Work

لیجنڈس کے درمیا ن پہچان ملنا بے حد خاص: شبھمن گل

Updated: March 18, 2026, 7:20 PM IST | Mumbai

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان شبھمن گل کو حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ نمن ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی کرکٹر (مرد) کے لیے معزز پولی اُمریگر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Shubman Gill.Photo:INN
شبھ من گل۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کپتان  شبھ من گل  کو حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے نئی دہلی میں منعقدہ نمن ایوارڈز  میں بہترین بین الاقوامی کرکٹر (مرد) کے لیے معزز پولی اُمریگر ایوارڈ  سے نوازا گیا۔شبھ من گل نے اس اعزاز کے لیے بی سی سی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے کچھ سابقہ لیجنڈز اور مثالی کھلاڑیوں کے درمیان یہ اعزاز ملنا اس کامیابی کو اور بھی خاص بنا دیتا ہے۔
 بی سی سی آئی کی جانب سے ایکس پر شیئر کیے گئے ویڈیو میں شبھ من گل نے کہا کہ ’’ان لیجنڈز اور آئیڈلز کے درمیان پہچان ملنا بہت اچھا لگتا ہے جنہوں نے مجھ سے پہلے یہ ایوارڈ جیتا۔ یہ واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے جب آپ ہر بار میدان میں اترتے ہیں اور اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ کھیل میں اچھا کھیلنا اور بی سی سی آئی سے پہچان حاصل کرنا واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔‘‘
پچھلے سال کی انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کو یاد کرتے ہوئے گل نے کہاکہ ’’میرا خیال ہے کہ یہ اب تک کا ایک شاندار سفر رہا ہے۔ انگلینڈ سیریز میں جانا اور پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد جہاں ہم تھے، وہاں سے سیریز ڈرا کروانا  اور اس کے بعد بھی ویسٹ انڈیز اور ایشیا کپ میں کھیلنا، یہ واقعی ایک شاندار سال رہا ہے۔‘‘ گل کو یہ ایوارڈ حاصل کرنے میں انگلینڈ کے دورے کا اہم کردار رہا۔ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی دس اننگز میں انہوں نے ۴۰ء۷۵؍ کے اوسط سے۷۵۴؍رنز بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے۴؍  سنچریاں نکلی تھیں۔ سب سے زیادہ اسکور ۲۶۹؍رن رہا۔ گل ۲۰۲۵ء میں نو میچوں میں۲۱ء۷۰؍کے اوسط سے ۹۸۳؍ رنز بنا کر ٹیسٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی تھے۔

یہ بھی پڑھئے:بی سی بی کے مستقبل پر آئی سی سی کے ساتھ تبادلہ خیال : بنگلہ دیش کے وزیر کھیل

گل نے کہا کہ ہندوستانی  ٹیم کو مستقبل میں سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ اہم سیریز کھیلنی ہیں، تاکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مضبوط ہوں۔ ٹیم اس وقت نو میچوں میں چار جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ فائنل کے لیے ہمیں زیادہ تر میچ جیتنے ہوں گے۔ ہندوستانی کپتان نے ٹیم کے سپورٹ اسٹاف، جس میں ہیڈ کوچ گوتم  گمبھیر  کے ساتھ ساتھ بڑی کوچنگ یونٹ اور سینٹر آف ایکسیلنس کے اسٹاف شامل ہیں، کو ہندوستانی ٹیم کو بہترین اور بے خوف ٹیم بنانے کا کریڈٹ دیا۔ شبھ من گل نے بی سی سی آئی اور موجودہ آئی سی سی کے صدر  جے شاہ  (سابق بی سی سی آئی سکریٹری) سے حاصل تعاون کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھئے:ایران جنگ: ہرمز سے ۹۰؍ جہاز گزرے، جاپان متحرک


 انہوں نے کہا کہ ’’ بی سی سی آئی، خاص طور پر جے بھائی اور دیگر اہلکاروں سے جو تعاون ہمیں ملا، وہ بہت اچھا رہا ہے۔ ہمارے کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے انہوں نے جو اقدامات کیے، ان سے ہمیں واقعی بہت مدد ملی۔ جب میں زخمی ہوا، تب بھی ٹریننگ، پریکٹس اور سہولیات نے کارکردگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK