ہالی ووڈ اداکار جعفر جیکسن ، جنہوں نے میں اپنے چچا مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل ‘‘میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، اب اپنی اگلی بڑی فلم میں سپر اسٹار ول اسمتھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: August 04, 2026, 7:07 PM IST | New York
ہالی ووڈ اداکار جعفر جیکسن ، جنہوں نے میں اپنے چچا مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل ‘‘میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، اب اپنی اگلی بڑی فلم میں سپر اسٹار ول اسمتھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ہالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار جعفر جیکسن ، جنہوں نے میں اپنے چچا مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل ‘‘میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، اب اپنی اگلی بڑی فلم میں سپر اسٹار ول اسمتھ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ رپورٹس کے مطابق جعفر جیکسن کو نئی ایکشن تھرلر فلم ’’سپرمیکس‘‘ کی کاسٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ’’ڈیوڈ گورڈن گرین‘‘ کر رہے ہیں جبکہ یہ امیزون ایم جی ایم اسٹیوڈیوز اورمیرا میکس کے اشتراک سے بنائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:ٹام ہالینڈ اور زینڈیا تشہیری مصروفیات کے بعد وقفہ لیں گے
فلم کی کہانی ایک انتہائی محفوظ جیل میں ہونے والے پراسرار قتل کے گرد گھومتی ہے، جہاں دو ایف بی آئی ایجنٹس اس معمہ کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان دونوں مرکزی کرداروں کو ول اسمتھ اور **اینا سوفیا روب ادا کریں گے جبکہ جعفر جیکسن کے کردار کی تفصیلات فی الحال خفیہ رکھی گئی ہیں، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ان کا کردار کہانی میں انتہائی اہم ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے:فلسطینی فٹبال اسوسی ایشن کا فیفا پر اسرائیل کے خلاف قوانین نافذ نہ کرنے کا الزام
یہ فلم جعفر جیکسن کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے کیونکہ ’’مائیکل‘‘ میں ان کی اداکاری کو عالمی سطح پر سراہا گیا تھا اور اب وہ ایک بڑے ہالی ووڈ ایکشن پروجیکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ فلم ’’سپرمیکس ‘‘ کی شوٹنگ رواں ماہ شروع ہونے کی توقع ہے، جبکہ ریلیز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔