آئی ایس ایس ایف عالمی نشانہ بازی چمپئن شپ جے پال نے چاندی کا تمغہ اور اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 3:37 PM IST | Agency | Doha / Qatar
آئی ایس ایس ایف عالمی نشانہ بازی چمپئن شپ جے پال نے چاندی کا تمغہ اور اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔
ہندوستانی نشانہ باز جے پال مالویہ نے آئی ایس ایس ایف عالمی چمپئن شپ ۲۰۲۶ء کے مردوں کے ۱۰؍میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نشانہ بازی میں ہندوستان کے لئے لاس اینجلس ۲۰۲۸ء اولمپکس کا پہلا کوٹہ بھی حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے: بمراہ اور جڈیجہ ٹیسٹ سیریز سے قبل انڈیا ’اے‘ ٹیم میں شامل
ہندوستانی نشانہ باز جے پال نے گزشتہ روز ہوئے مقابلے میں مجموعی طور پر ۲۴۲ء۲؍اسکور کیا۔ چین کے ہو کائی نے ۲۴۳ء۹؍اسکور کے ساتھ ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ چیک جمہوریہ کے اولمپین جندریچ ڈوبووی نے۲۲۰ء۹؍ اسکور کے ساتھ کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔اس سے پہلے جے پال مالویہ نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں مجموعی طور پر۵۸۵ء۲۳؍ اسکور کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کرکے مردوں کے ۱۰؍ میٹر ایئر پسٹل مقابلے کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ہندوستان کے کمل جیت اور رویِن کمار کوالیفکیشن راؤنڈ میں بالترتیب ۱۸؍ ویں اور ۸۳؍ویں مقام پر رہےتھے۔