بہار کرکٹ اسوسی ایشن (بی سی اے) نے جمعہ کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام سید مشتاق علی ٹی ۔۲۰؍ٹرافی کے ابتدائی ۲؍ میچوں کیلئے۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 07, 2026, 3:25 PM IST | Agency | Patna
بہار کرکٹ اسوسی ایشن (بی سی اے) نے جمعہ کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام سید مشتاق علی ٹی ۔۲۰؍ٹرافی کے ابتدائی ۲؍ میچوں کیلئے۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
بہار کرکٹ اسوسی ایشن (بی سی اے) نے جمعہ کو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیر اہتمام سید مشتاق علی ٹی ۔۲۰؍ٹرافی کے ابتدائی ۲؍ میچوں کیلئے۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ نوجوان بلے باز ویبھو سوریہ ونشی کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے جبکہ سورج کشیپ نائب کپتان ہوں گے۔یہ پہلی مرتبہ ہوگا جب ویبھو بہار کی سینئر ٹیم کی کپتانی کریں گے۔
بہار کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر ہرش وردھن نے کہا ’’ویبھو نے کم عمری میں ہی غیر معمولی صلاحیت، خود اعتمادی اور پختگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ ذمہ داری انہیں ایک کرکٹر اور قائد کی حیثیت سے آگے بڑھنے کا ایک اور موقع فراہم کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں ٹیم آئندہ سیزن میں ریاست کی نمائندگی کرتے ہوئے نظم و ضبط، مسابقتی جذبے اور مؤثر کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: غزہ میں ایک ہزار سے زائد شہید کھلاڑیوں کی یاد میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل
بہار کرکٹ اسوسی ایشن کی سینئر سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے ٹرائل اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کو حتمی شکل دینے کیلئے ۶؍نومبر کو اجلاس منعقد کیا تھا۔ اجلاس میں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہرویندر سنگھ اور رکن امیتابھ وجے ورگیہ موجود تھے، جبکہ سلیکٹر ایس سارتھ نے ٹیلی فون کے ذریعے شرکت کی۔
۱۷؍ رکنی بہار کی ٹیم میں ویبھو سوریہ ونشی (کپتان)، آلوک کمار، آیوش لوہارُکا (وکٹ کیپر)، التمش اشرف، پرم کمار سنگھ، انمول کمار (وکٹ کیپر)، رتوک راج، سورج کشیپ (نائب کپتان)، میانک کمار، راگھویندر پرتاپ، آشیش کمار، واسودیو پرتاپ سنگھ، محمد اظہر، امود یادو، پرشانت سنگھ، نواز خان اور ہمانشو سنگھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ منگل ماہَور اور ثاقب حسین کی شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ابتدائی ۲؍ میچوں کے بعد ان کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد ٹیم میں ان کی دستیابی کے بارے میں حتمی فیصلہ ہوگا۔
اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں بپن سوربھ، سمن کمار، آکاش راج، خالد عالم، بھاسکر دوبے، کمار رجنییش، سویش، ابھیجیت ساکیت، یشسوی رشبھ، لکھن راجا، پون کمار، امیت چودھری، پیوش سنگھ، بھانو کمار، لوکیش بابولال کمار اور پرشانت سریواستو شامل ہیں۔