• Mon, 06 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جڈیجا۴؍ہزار رن اور۳۰۰؍ وکٹ کے ڈبل کے قریب

Updated: October 05, 2025, 6:03 PM IST | Ahmedabad

احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے ہندوستان کے رویندر جڈیجا۴؍ہزار رن اور ۳۰۰؍ وکٹ کے ڈبل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

Ravindra Jadeja.Photo:INN
رویندر جڈیجا۔ تصویر:آئی این این

احمد آباد میں ویسٹ انڈیز کے خلاف آل راؤنڈ کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ قرار دیئے گئے ہندوستان کے رویندر جڈیجا۴؍ہزار رن اور ۳۰۰؍ وکٹ کے ڈبل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ 

 

جڈیجا کو یہ سنگ میل حاصل کرنے اور اس کلب کے چوتھے رکن بننے کے لیے صرف۱۰؍  رن درکار ہیں۔ وہ دہلی میں دوسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ انجام دے سکتے ہیں۔ فی الحال صرف کپل دیو ۵؍ہزار رن اور ۴؍سو وکٹ کے کلب میں ہیں۔ اب جڈیجا بھی اس سنگ میل تک پہنچ سکتے ہیں۔ 
پہلے ٹیسٹ کے بعد جب جڈیجا سے اس کامیابی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ اب آپ مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں، مجھے یہ سوچنا ہوگا کہ کس طرح مزیدایک ہزار رن بنائے اور۶۰ ؍ سے ۷۰؍ مزید وکٹ کیسے لی جائیں۔ ان کے پاس  ۳۹۹۰؍ رن اور۳۳۴؍  وکٹ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:ویمنز ورلڈ کپ میں بھی ہندوستان اور پاکستان کی کپتانوں کا ہاتھ ملانے سے گریز

انہوں نے مزید کہاکہ ابھی میں اپنے کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ میں ریکارڈز یا سنگ میل کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں۔ میں صرف اپنی فٹنیس پر کام کر رہا ہوں اور جب بھی گھر میں ہوں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ میں ہمیشہ اپنی فٹنیس پر کام کر رہا ہوں تاکہ میں وہی کر سکوں جو میں اتنے سالوں سے کر رہا ہوں۔
۳۶؍ سال کی عمر میں رویندر جڈیجا اب بھی میدان میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے پہلے ٹیسٹ میں ناٹ آؤٹ ۱۰۴؍رن  بنائے اور دوسری اننگز میں ۴؍ وکٹ حاصل کئے ۔ احمد آباد میں اس سنچری نے۲۰۲۵ء میں جڈیجا کے لیے ایک شاندار سال کا آغاز کیا۔ اس سال اب تک وہ ۷؍ ٹیسٹ میچوں میں۳۷ء۸۲؍ کے اوسط سے۶۵۹؍ رن بنا چکے ہیں، جس میں دو سنچریاں اور ۵؍نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان میں سے ۵۱۶؍رن انگلینڈ میں آئے جن میں ان کی ۸؍ اننگز میں ۶؍بار ۵۰؍رنز بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK